ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
بنیادی غذائی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار کفایت شعاری سے متعلق جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار فش فارمرز اور جدید طرز پر فش فارمنگ کے خواہشمند افراد کے لیے ایک روزہ عملی تربیتی ورکشاپ 30 نومبر کو منعقد ہو گی پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا خیرمقدم بار بار آخری موقع دینے کے باوجود شہادت پیش نہ کرنے پر عدالت مقدمہ خارج کر سکتی ہے، سپریم کورٹ لوک ورثہ کے زیر اہتمام جاری لوک میلہ میں کل موسیقی نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا پی ٹی اے نے ایس ایم ڈبلیو 5 انٹرنیشنل سب میرین کیبل مکمل طور پر بحال ہونے کی تصدیق کر دی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا سندھ کی جامعات کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی سیشن، قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے سے آگاہی پر تبادلہ خیال ٹی سی ایف کا سالانہ ایوارڈز تقریب میں 5ہزار 500 اساتذہ اور پرنسپلز کو خراجِ تحسین آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ کے دوسرے روز شہریوں، سیاحوں اور ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی، 4افراد تاحال لاپتہ بنیادی غذائی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار کفایت شعاری سے متعلق جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار فش فارمرز اور جدید طرز پر فش فارمنگ کے خواہشمند افراد کے لیے ایک روزہ عملی تربیتی ورکشاپ 30 نومبر کو منعقد ہو گی پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا خیرمقدم بار بار آخری موقع دینے کے باوجود شہادت پیش نہ کرنے پر عدالت مقدمہ خارج کر سکتی ہے، سپریم کورٹ لوک ورثہ کے زیر اہتمام جاری لوک میلہ میں کل موسیقی نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا پی ٹی اے نے ایس ایم ڈبلیو 5 انٹرنیشنل سب میرین کیبل مکمل طور پر بحال ہونے کی تصدیق کر دی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا سندھ کی جامعات کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی سیشن، قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے سے آگاہی پر تبادلہ خیال ٹی سی ایف کا سالانہ ایوارڈز تقریب میں 5ہزار 500 اساتذہ اور پرنسپلز کو خراجِ تحسین آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ کے دوسرے روز شہریوں، سیاحوں اور ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی، 4افراد تاحال لاپتہ
قومی خبریں

غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات

غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات
APP13-271126 ISLAMABAD: November 27 – National flags of Saudi Arabia, Pakistan and Türkiye are displaying along roadsides across the Federal Capital ahead of high-level trilateral talks scheduled for November 27–28 to discuss the implementation of the Makkah Joint Defence Agreement. APP/SMR/FHA

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی، دلکش برینڈنگ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

اس اہم موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارات اور ریڈ زون کو رنگا رنگ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر اہم ترین شاہراہوں، انٹر چینجز اور پلوں پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے سہ ملکی قومی پرچم بھی نصب کئے گئے ہیں اور اسلام آباد بھر میں خوش آمدید سمیت دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل سٹیمرز اور سکرینز پر پیغامات بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

اسی طرح غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اہم شاہراہوں پر پیچ ورک، لین مارکنگ، کرب سٹونز سمیت ضروری تعمیر و مرمت کے کام بھی مکمل کیا گیا ہے جبکہ شہر کی اہم ترین شاہراہوں، گرین بیلٹس اور انٹرچینجز کے لوپس پر ہارٹیکلچر اور موسم سرما کی مناسبت سے پھول بھی لگائے گئے ہیں اور سڑکوں، انڈر پاسز اور انٹر چینجز پر صفائی ستھرائی کے بھی غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفود کی آمد و رفت کے راستوں پر ٹریفک کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے، ایم سی ائی و ضلعی انتظامیہ کی تمام متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ غیر ملکی وفود کی میزبانی ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے اور اس اہم موقع پر اسلام آباد کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)