راولپنڈی۔28نومبر (اے پی پی):فشریز ٹریننگ سب سینٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام فش فارمرز اور جدید طرز پر فش فارمنگ کے خواہشمند افراد کے لیے بائیوفلاک ٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک روزہ عملی تربیتی ورکشاپ 30 نومبر کو منعقد ہو گی۔
ورکشاپ صبح 9 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 2 بجے تک فشریز ٹریننگ سب سینٹر، راول ٹاؤن، اسلام آباد میں جاری رہے گی جس میں شرکاء کو بائیوفلاک ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔
محکمہ فشریز کے مطابق ورکشاپ میں شرکت بالکل مفت ہوگی اور شرکاء سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے 03368395218 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ورکشاپ کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فش فارمنگ کو فروغ دینا اور اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



