اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے SEA-ME-WE 5 (ایس ایم ڈبلیو 5) انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی دور ہونے کے بعد اس کی مکمل بحالی کی تصدیق کر دی ہےجس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کی رفتار اور استعداد کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔
ہفتہ کو پی ٹی اے کے مطابق کیبل کی بحالی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) اور بین الاقوامی ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے درمیان فوری رابطہ کاری کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔
تکنیکی ٹیموں نےخرابی دور کرنے اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کیاجبکہ تعطل کےدوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے عارضی طور پر ٹریفک منتقل کیے جانے سےسروسز میں خلل کم سے کم رکھنے میں مدد ملی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



