اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر مکمل، دسمبر میں افتتاح کیا جائے گا، بخت محمد کاکڑ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ضلع کوہلو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 مزدوروں کے بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا محسن نقوی کی کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت اسلام آباد پولیس کی 24 گھنٹوں میں کارروائیاں، 30 اشتہاری اور عدالتی مفرور ان سمیت 43 ملزمان گرفتار حافظ محمد طاہر محموداشرفی کا فلسطینی عوام کی حمایت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مسلم امہ سے اتحاد کا مطالبہ امن، تعلیم اور ترقی ہماری بنیادی ترجیحات ہیں، ترقیاتی منصوبے نارووال کی آنے والی نسلوں کی تقدیر بدل دیں گے، پروفیسر احسن اقبال صدرآصف علی زرداری کا کوہلو میں 11 مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر اظہارِ افسوس وزیراعظم شہباز شریف کی کوہلو میں فائرنگ سے 11 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام پانچ بجے طلب کر لیا نوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضہ جات اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، رانا مشہود احمد خاں پاکستانی ورلڈ میموری چیمپئن ایما عالم امریکی ڈاکیومنٹری ’سپر ہیومن 2: دی ری برتھ‘ کا حصہ بن گئیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات بلوچستان میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر مکمل، دسمبر میں افتتاح کیا جائے گا، بخت محمد کاکڑ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ضلع کوہلو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 مزدوروں کے بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا محسن نقوی کی کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت اسلام آباد پولیس کی 24 گھنٹوں میں کارروائیاں، 30 اشتہاری اور عدالتی مفرور ان سمیت 43 ملزمان گرفتار حافظ محمد طاہر محموداشرفی کا فلسطینی عوام کی حمایت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مسلم امہ سے اتحاد کا مطالبہ امن، تعلیم اور ترقی ہماری بنیادی ترجیحات ہیں، ترقیاتی منصوبے نارووال کی آنے والی نسلوں کی تقدیر بدل دیں گے، پروفیسر احسن اقبال صدرآصف علی زرداری کا کوہلو میں 11 مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر اظہارِ افسوس وزیراعظم شہباز شریف کی کوہلو میں فائرنگ سے 11 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام پانچ بجے طلب کر لیا نوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضہ جات اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، رانا مشہود احمد خاں پاکستانی ورلڈ میموری چیمپئن ایما عالم امریکی ڈاکیومنٹری ’سپر ہیومن 2: دی ری برتھ‘ کا حصہ بن گئیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات
قومی خبریں

بنیادی غذائی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بنیادی غذائی اشیاء کی دستیابی اور عوام کی قوتِ خرید کے مطابق ان کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پہلے سے طے شدہ مقدار میں گندم کی درآمد کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں مناسب قیمتوں پر گندم کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں سال 2026-27 کے لیے گندم کی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں گندم کی خریداری اور درآمد کے جاری انتظامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی توثیق اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 15 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کی درآمد بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملکی منڈی کی صورتحال اور قومی سطح پر گندم کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے کے لئے اسٹریٹجک ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی غذائی اشیاء کی دستیابی اور عوام کی قوتِ خرید کے مطابق ان کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پہلے سے طے شدہ مقدار میں گندم کی درآمد کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں مناسب قیمتوں پر گندم کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر گندم کی اضافی درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درآمدی عمل پر تیزی سے عمل درآمد، ترسیل و رسد کے مؤثر انتظامات اور مختلف وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ و تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملکی سپلائی چین میں گندم کے وافر ذخائر برقرار رہیں اور منڈی میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، سندھ کے وزیر خوراک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور تجارت کے سیکریٹریز، وزارتِ خزانہ اور وزارتِ تجارت کے اسپیشل سیکریٹریز، تمام صوبوں کے سینئر حکام اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)