کوئٹہ۔ 27 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے بھائی نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے،ان کے انتقال سے خاندان ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



