ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
بنیادی غذائی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار کفایت شعاری سے متعلق جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار فش فارمرز اور جدید طرز پر فش فارمنگ کے خواہشمند افراد کے لیے ایک روزہ عملی تربیتی ورکشاپ 30 نومبر کو منعقد ہو گی پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا خیرمقدم بار بار آخری موقع دینے کے باوجود شہادت پیش نہ کرنے پر عدالت مقدمہ خارج کر سکتی ہے، سپریم کورٹ لوک ورثہ کے زیر اہتمام جاری لوک میلہ میں کل موسیقی نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا پی ٹی اے نے ایس ایم ڈبلیو 5 انٹرنیشنل سب میرین کیبل مکمل طور پر بحال ہونے کی تصدیق کر دی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا سندھ کی جامعات کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی سیشن، قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے سے آگاہی پر تبادلہ خیال ٹی سی ایف کا سالانہ ایوارڈز تقریب میں 5ہزار 500 اساتذہ اور پرنسپلز کو خراجِ تحسین آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ کے دوسرے روز شہریوں، سیاحوں اور ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی، 4افراد تاحال لاپتہ بنیادی غذائی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار کفایت شعاری سے متعلق جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار فش فارمرز اور جدید طرز پر فش فارمنگ کے خواہشمند افراد کے لیے ایک روزہ عملی تربیتی ورکشاپ 30 نومبر کو منعقد ہو گی پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا خیرمقدم بار بار آخری موقع دینے کے باوجود شہادت پیش نہ کرنے پر عدالت مقدمہ خارج کر سکتی ہے، سپریم کورٹ لوک ورثہ کے زیر اہتمام جاری لوک میلہ میں کل موسیقی نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا پی ٹی اے نے ایس ایم ڈبلیو 5 انٹرنیشنل سب میرین کیبل مکمل طور پر بحال ہونے کی تصدیق کر دی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا سندھ کی جامعات کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی سیشن، قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے سے آگاہی پر تبادلہ خیال ٹی سی ایف کا سالانہ ایوارڈز تقریب میں 5ہزار 500 اساتذہ اور پرنسپلز کو خراجِ تحسین آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ کے دوسرے روز شہریوں، سیاحوں اور ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی، 4افراد تاحال لاپتہ
سندھ

آئی جی سندھ نے تاجروں سے بھتہ، دھمکیوں اور جھوٹے مقدمات کا نوٹس لے لیا ،تاجر برادری کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو سازگار بنانے کے عزم کا اظہار

آئی جی سندھ نے تاجروں سے بھتہ، دھمکیوں اور جھوٹے مقدمات کا نوٹس لے لیا ،تاجر برادری کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو سازگار بنانے کے عزم کا اظہار

کراچی ۔27نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے تاجر برادری کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو سازگار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ پولیس تاجروں کی جائز شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) کے چیف حفیظ عزیز کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفد میں کراچی چیمبر کی منیجنگ کمیٹی کے رکن آصف چامڈیا، کے سی سی آئی کے سابق نائب صدر حارث اگر، سابق سینئر نائب صدر توصیف احمد اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے سابق چیئرمین یوسف یعقوب شامل تھے۔چیف پی سی ایل سی حفیظ عزیز نے آئی جی سندھ سے ملاقات میں بھتہ خوری، دھمکیوں اور بلاجواز ایف آئی آر کے اندراج سمیت تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ تاجروں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور سازگار کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ تاجر برادری بلا خوف و خطر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

حفیظ عزیز نے خصوصی طور پر لاڑکانہ میں ایک تاجر کے خلاف درج ایف آئی آر کا ذکر کیا اور اسے ختم کرنے کی درخواست کی۔آئی جی سندھ نے غلط ایف آئی آر کی نشاندہی کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شکایات دور کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جاوید عالم اوڈھو نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں گی۔ انہوں نے تاجروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)