سیالکوٹ۔ 27 نومبر (اے پی پی):گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ نے سال 2026 کے دوران اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت مستحکم کی ہے۔
ترجمان یونیورسٹی کے مطابق گرینڈ ایشین یونیورسٹی یونیورسٹی کو اسلامی دنیا میں تعلیمی ترقی کے لیے نمایاں خدمات پر انٹرنیشنل حمدان۔آئی سی ای ایس سی او ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ یو آئی گرین میٹرک پائیدار جامعات کی عالمی درجہ بندی 2026 میں جنوبی ایشیا کی سب سے فعال یونیورسٹی کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے جو کہ یونیورسٹی کے لیے یہ اہم اعزاز فیکلٹی ممبر ڈاکٹر شفاعت الرحمٰن کی سٹینفورڈ۔ایلسیویئر کی دنیا کے دو فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شمولیت ہے،
جسے 2024 سے 2026 تک کی فہرست میں ان کی تحقیقی خدمات کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ کامیابیاں معیاری تعلیم، مؤثر تحقیق، ماحولیاتی پائیداری عالمی تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے ادارے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہیں۔ ان اعزازات پر یونیورسٹی کی قیادت، فیکلٹی، انتظامی عملے اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



