لاہور۔1نومبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرِ قیادت صوبہ پنجاب میں محکمہ جنگلی حیات کی جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار،کاروبار اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مرغابی کے سمگلرسمیت خرگوش،فالکن،مرغابی اور بٹیر کے غیر قانونی شکار کرنے پر 12 ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے،گرفتار ملزمان سے 16 زندہ مرغابیاں،متعدد نیٹنگ گئیرز ضبط،5 ملزمان کو 2 لاکھ 57 ہزار جرمانہ،4 کے خلاف ایف آئی آرز درج جبکہ بقیہ ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی چشمہ محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر نے ناکہ بندی کے دوران ایک ملزم سیڈیرہ اسماعیل خان سمگل کی جانیوالی مرغابیوں کی ایک کھیپ برآمد کر کے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی جبکہ چشمہ وائلڈ لائف سینگچوری میں مرغابی کیلئے تنصیب نیٹنگ گئیرز 10 جال پٹیاں،32 بانس پولز،بوٹس اور 6 زندہ مرغابیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیاہے،ایک اور کارروامیں جنگلی خرگوش کے ساتھ ٹک ٹاک بنانیوالے 2 ملزمان کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر چکوال مرزا عابد حسین نے گرفتار کر کے 1 لاکھ جرمانہ عائد کیا اور کیس نمٹا دیا،
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر جہلم مرزا ارشد ناز نے تحصیل دینہ سے بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مصروف 1 ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے ان سے ایک نیٹنگ گئیر ضبط کیا اور انہیں 92 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اوکاڑہ سرفراز حسین نے تحصیل دیپالپور کے دریائی علاقہ سے فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ میں مصروف ایک شکار پارٹی کا تعاقب کرکیان کے زیر استعمال نیٹنگ گئیرز برآمد کر لیے اور ان کے خلاف تھانہ حویلی لکھا میں ایف آئی آرز درج کروادی،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر خوشاب فریحہ شیرازی نے فالکن،مرغابی اور جنگلی خرگوش کے 4 غیر قانونی شکاریوں کو موقع پر گرفتار کر کے فالکن کے 2 شکاریوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جبکہ دیگر 2 شکاریوں کو 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹا دئیے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



