اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):ٹاپ لائن سکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سہیل نے کہا ہے کہ سال 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر ثابت ہونے کی توقع ہے کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے ملک میں مہنگائی کی شرح گھٹنے اور شرح سود میں کمی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
سٹاک مارکیٹ آؤٹ لک 2027 کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سال 2026 مہنگائی میں اضافے اور ایران جنگ کے باعث سٹاک مارکیٹ کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا، 2024 اور 2025 مارکیٹ کے لیے بہتر سال رہے۔محمد سہیل نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں شرح سود میں بھی کمی کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی ٹیم آئندہ سال سٹاک مارکیٹ میں تقریباً 20 فیصد نمو کی توقع کر رہی ہے جس سے 2027 کے دوران مارکیٹ کی کارکردگی بہتر رہنے کا امکان ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



