ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات
پنجاب

خصوصی افراد کیلئے جدید اے آئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان

خصوصی افراد کیلئے جدید اے آئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):سٹارگیز اے آئی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی ٹیک ایونٹ فیوچر ایکس ہفتہ28 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں خصوصی افراد کی زندگی آسان بنانے اور انہیں خودمختار بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جائیں گی۔ نیول کمانڈر (ر) شواز حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹارگیز اے آئی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کا مرکزی موضوع معذور افراد کے لیے بااختیار مستقبل، جدت کے ذریعے شمولیت ہے۔ تقریب انووسٹا، ڈی ایچ اے فیز8 لاہور میں دوپہر2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب کی میزبانی وہ خود کریں گے، جبکہ معروف سماجی رہنما ڈاکٹر خالد جمیل مہمان خصوصی ہوں گے ۔

شواز حسین کے مطابق ایونٹ میں سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان کا فوری ترجمہ کرنے والا سائن چیٹ اے آئی کی بورڈ، بستر پر رہنے والے مریضوں کی خوراک، ادویات اور نقل و حرکت میں معاونت کے لیے روبوٹ، بصارت سے محروم افراد کی محفوظ رہنمائی کے لیے شیلڈ ایکس سمارٹ نیویگیشن کیپ اور جعلی ڈیجیٹل مواد کی شناخت کے لیے ڈاٹ اے آئی ڈیپ فیک ڈیٹیکشن ایپ پیش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب میں مصنوعی ذہانت کے عالمی ضابطہ جاتی نظام اور انٹرنیشنل اے آئی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی ضرورت پر خصوصی پینل ڈسکشن بھی ہوگی، جبکہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کو جدید تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ورچوئل سٹی سکول کا منصوبہ بھی متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو صرف سہولت نہیں بلکہ انسانی خودمختاری، مساوی مواقع اور سماجی شمولیت کا ذریعہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فیوچر ایکس 2026 اسی وژن کے تحت ایک ایسے مستقبل کی جانب پیش رفت ہے جہاں معذوری کسی فرد کی صلاحیتوں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات معاشرے کے ہر فرد تک پہنچ سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)