اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک
قومی خبریں

وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی

بیجنگ، چین۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور معاشی خودمختاری کےاستحکام کے لیے تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کووزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‏ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چین کی ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکزکے صدر لو ہاؤ سے ملاقات ہوئی۔ اُن کی علمی بصیرت نے مجھے بہت متاثر کیا۔

پاکستان کا ذکر اُنہوں نے جس خلوص اور اپنائیت سے کیااُس سے مجھے احساس ہوا کہ وہ ہمارے ملک کے ایک سچے دوست ہیں۔‏ پاکستان کی معاشی خودمختاری کا راستہ برآمدات سے گزرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب معیشت پھیلتی ہے اور ہماری درآمدات کا خرچ زرمبادلہ کی آمدن سے زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے تو ڈالر کی اگلی قلت ترقی کا سفر روک دیتی ہے۔ اسی لیے اُڑان پاکستان کے پانچ ستونوں میں پہلا ستون برآمدات ہے۔ چینی قیادت سے میری بات چیت کا محور بھی یہی رہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستانی صنعت کار اور کاشت کار عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کی فروخت کیسے بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‏ہم نے ڈی آر سی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے ایک مشترکہ تحقیقی منصوبے پرگفتگو کی۔

اس کا مقصد چین کے تجربے سے سیکھتے ہوئے ایک عملی لائحۂ عمل تیار کرنا ہے تاکہ 2035تک پاکستان کی سالانہ برآمدات سو ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ تحقیق ہمارے برآمد کنندگان کو اُن سوالوں کے عملی جواب دے جو انہیں روزانہ درپیش ہوتے ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کن منڈیوں میں اپنا حصہ بڑھا سکتی ہیں اور اس کے لیے ہمیں کیا کرنا ہوگا؟‏جب کوئی پاکستانی کاروباری ادارہ بیرونِ ملک کسی خریدار کا ایسا اعتماد جیتتا ہے کہ وہ بار بار پاکستان سے خریدتا ہے، تو اس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور ہمیں وہ زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے جس کی بدولت ہم اپنے وسائل اور اپنی ترجیحات کےمطابق ترقی کر سکتے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)