استور ۔27 نومبر (اے پی پی):ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع استور میں بھی انسداد پولیو کی قومی مہم 12 دسمبر سے 15 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ مہم کو کامیاب بنانے اور پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے ضلعی سطح پر تیاریاں مکمل کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر استور میڈم نیلم علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایس پی استور برکت اللہ خان سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔نیلم علی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک اہم قومی ذمہ داری ہے، جس کی کامیابی کے لیے تمام سرکاری محکموں، متعلقہ اداروں اور عوام الناس کا بھرپور تعاون ناگزیر ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



