ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات
قومی خبریں

احسن اقبال کی چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات،شاہراہ قراقرم کی مالی معاونت، گوادر میں بحری جہاز رانی اور پاک چین تعاون کے فروغ پر گفتگو

احسن اقبال کی چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات،شاہراہ قراقرم کی مالی معاونت، گوادر میں بحری جہاز رانی اور پاک چین تعاون کے فروغ پر گفتگو
APP33-271126 BEIJING: November 27 – Federal Minister Professor Ahsan Iqbal met Zhou Haibing, Vice Chairman of China’s National Development and Reform Commission (NDRC), to discuss duty-free access for Pakistani products to the Chinese market, expansion of bilateral trade and enhanced cooperation under CPEC Phase II. APP/FHA

بیجنگ۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے نائب چیئرمین ژو ہائی بنگ سے ملاقات میں تمام پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈی تک ڈیوٹی فری رسائی دینے کی درخواست کی۔پاکستان نے موجودہ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے سے الگ، غیر متقابل تجارتی انتظام کی تجویز پیش کی جو چین کی جانب سے افریقی ممالک کو دی گئی زیرو ٹیرف رسائی کی طرز پر ہو۔ مالی سال 2025-26 میں چین سے پاکستان کی درآمدات 22.34 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 2.71 ارب ڈالر رہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے اس سلسلے میں مصنوعات کے دائرہ کار، قواعد منشاء اور عمل درآمد کے نظام الاوقات پر دوطرفہ تکنیکی مذاکرات کی تجویز پیش کی۔

وفاقی وزیر نے شاہراہِ قراقرم کے 102 کلومیٹر طویل تھور نالہ تا رائے کوٹ سیکشن کے مالیاتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی زور دیا۔ یہ سیکشن 576 ارب روپے کی لاگت سے تھاکوٹ تا رائے کوٹ شاہراہ کے راستے کی ازسرنو تعمیر کے وسیع تر منصوبے کی اولین ترجیح ہے جس کے ذریعے دریائے سندھ پر پن بجلی کے منصوبوں سے متاثر ہونے والے موجودہ راستے کے متبادل کے طور پر شاہراہ کو آمدورفت کے لیے کھلا رکھا جا سکے گا۔ انہوں نے کراچی تا روہڑی سے آگے ایم ایل ون ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن میں چین کی شمولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے لیے پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے مالی معاونت کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے بابوسر ٹنل سمیت سڑکوں کے چار منصوبوں کی مشترکہ فزیبلٹی سٹڈیز پر پیش رفت پر بھی زور دیا۔گوادر کے حوالے سے پروفیسر احسن اقبال نےچینی بین الاقوامی کنٹینر نقل و حمل اور شپنگ کمپنی( کوسکو )سے رابطے سمیت باقاعدہ بحری جہاز رانی کی خدمات کی بحالی کے لیے معاونت طلب کی اور بندرگاہ پر پٹرولیم مصنوعات کے تزویراتی ذخائر کے قیام کے حوالے سے مشترکہ مطالعے کی تجویز پیش کی۔ ملاقات میں گوادر فری زون، ایسٹ بے ایکسپریس وے کے دوسرے مرحلے اور معدنیات کی پروسیسنگ اور برآمدات کے لیے چاغی کے معدنی علاقوں کو گوادر سے ملانے والی مجوزہ راہداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے تحت پروفیسر احسن اقبال نے کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں پر پیش رفت پر زور دیا اور منتخب بجلی گھروں کو درآمدی کوئلے سے مقامی تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کے امکانات کا مشترکہ جائزہ لینے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے سیہ دق تانبے کے منصوبے کے لیے چین کی منظوری بھی طلب کی اور دو یا تین ماڈل خصوصی اقتصادی زونز مشترکہ طور پر ترقی دینے کی تجویز پیش کی۔

پاکستان نے سی پیک کے صنعتی ایجنڈے میں نجی شعبے کے تین منصوبے شامل کرنے کی تجویز دی جن میں پورٹ قاسم میں ایلومینیم کمپلیکس، تھر میں کھاد کا کارخانہ اور دھابیجی میں آئل ریفائنری اور ایندھن ذخیرہ کرنے کا کمپلیکس شامل ہیں۔ملاقات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق دو موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد، راولپنڈی سے کراچی تک مجوزہ 1500 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک رابطے اور دس سال کے دوران مشترکہ مالی معاونت سے پی ایچ ڈی کے 10 ہزار وظائف فراہم کرنے کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

زراعت کے حوالے سے پروفیسر احسن اقبال نے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے چین کے ساتھ شراکت داری پر بات چیت کی اور فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی اور برآمدات کے فروغ کے لیے فوڈ پروسیسنگ زونز کے قیام کی تجویز پیش کی۔ژو ہائی بنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو پاک چین اقتصادی تعاون کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کی ٹھوس کامیابیوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سی پیک کے آئندہ مرحلے پر پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ مزید ہم آہنگی پر زور دیا۔ ژو ہائی بنگ نے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا خیرمقدم کیا اور باہمی تعاون کی کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)