ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات مکہ اتحاد برائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے تعلقات کی عکاس ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیرِ تجارت یان ڈونگ سے ملاقات مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی پیدا کرنا ضروری ہے، مصدق ملک اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے مجموعی طور پر 44 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کی ریاستی کونسل کےترقیاتی تحقیقی مرکز کے صدر لو ہاؤ سے ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ، سکھ ورثہ کے تحفظ اور پنجاب کے ہیروز کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور حکومتی تعاون کا اعلان، پنجابی زبان لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے، وفاقی وزیر کا چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب پی سی سی 2026 ایئر یونیورسٹی میں اختتام پذیر، تین قومی مقابلوں میں 2,000 سے زائد شرکاء نئی ویب سیز یز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی تقریب کا انعقاد ، سیریز کی کاسٹ کی شرکت خیبر پختونخوا کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرناحکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سندھ پنک گیمز 2026 کا نوابشاہ میں افتتاح، چھ ڈویژنزکی 1300 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت آئی جی اسلام آباد کی مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہل خانہ سے ملاقات
قومی خبریں

جوہری سلامتی کے تربیتی و معاونتی مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا

جوہری سلامتی کے تربیتی و معاونتی مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان کی میزبانی میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے تعاون سے جوہری سلامتی کے تربیتی و معاونتی مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک (این ایس ایس سی نیٹ ورک) کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے پہلے روز پاکستان سینٹر آف ایکسیلینس فار نیوکلیئر سکیورٹی (پی سی ای این ایس) میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سینئر حکام نے اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر 2016 میں پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کے 10سال مکمل ہونے پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

اجلاس کے دوسرے روز پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری سلامتی کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی قومی صنعت کے تیار کردہ مقامی جوہری سلامتی کے جدید آلات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی گئی جس کے ذریعے پاکستانی ٹیکنالوجی ڈویلپرز کو آئی اے ای اے اور بین الاقوامی مندوبین کے ساتھ براہِ راست تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ تقریب میں پی سی ای این ایس اور آئی اے ای اے کے اشتراکی مرکز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی اینڈ سکیورٹی (این آئی ایس اے ایس) کی پیشہ وارانہ تربیت، تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

پروگرام کے تحت مندوبین نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں جوہری انجینئرنگ، تحقیق، تعلیم اور تربیت کے شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مندوبین نے تکنیکی نشستوں، ماہرین کے مباحثوں اور مختلف موضوعات پر پیش کردہ تحقیقی و معلوماتی مقالوں میں شرکت کی۔ ان مباحثوں میں جوہری سلامتی کو درپیش بدلتے ہوئے چیلنجز، ادارہ جاتی پائیداری، انسانی وسائل کی ترقی اور جوہری سلامتی کی تربیت میں بین الاقوامی تعاون کے مستقبل جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین نے جوہری سلامتی کے استحکام کے لئے مسلسل بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ویانا سے باہر نیٹ ورک کا پہلا سالانہ اجلاس منعقد ہونے کے 10سال بعد دوسری مرتبہ پاکستان میں اس اجلاس کی میزبانی اس تعاون کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار جوہری سلامتی کے فروغ کے لئے آئی اے ای اے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

آئی اے ای اے کے شعبہ جوہری سلامتی کے ڈویژن کے یونٹ ہیڈ نے اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا کہ 15واں سالانہ اجلاس بین الاقوامی جوہری سلامتی کے تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس نے رکن ممالک کو مہارتوں کے تبادلے، قومی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور مستقبل کی ترجیحات کے تعین کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آئی اے ای اے کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور این ایس ایس سی نیٹ ورک کے مقاصد کے حصول میں پاکستان کے مسلسل کردار کو بھی سراہا۔

بیان کے مطابق پاکستان نے پہلی مرتبہ 2016 میں این ایس ایس سی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ ایک دہائی بعد 15ویں سالانہ اجلاس کے لئے اس نیٹ ورک کی دوبارہ پاکستان آمد آئی اے ای اے کے ساتھ پاکستان کی مسلسل وابستگی اور بین الاقوامی جوہری سلامتی کے تعاون میں اس کے مستقل کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)