جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
خصوصی افراد کیلئے جدید اے آئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان جوہری سلامتی کے تربیتی و معاونتی مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے لیے انتہائی پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا،سکھ یاتری سائبر حملے میں ہیکرز کی فیفا کے محدود ذاتی اور کاروباری ڈیٹا تک رسائی کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، مالکان کا موقف صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے، حل کی یقین دہانی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی ملاقات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کرنے کا حکم، تین روز میں قابل عمل سفارشات طلب استور میں بجلی بحران کے خاتمے کے لیے پرانی ٹرانسمیشن لائنیں تبدیل کی جائیں گی،رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانا فاروق احسن اقبال کی چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات،شاہراہ قراقرم کی مالی معاونت، گوادر میں بحری جہاز رانی اور پاک چین تعاون کے فروغ پر گفتگو ضلع استور میں انسداد پولیو کی قومی مہم 12 سے 15 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر استور ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.11 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد اضافہ خصوصی افراد کیلئے جدید اے آئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان جوہری سلامتی کے تربیتی و معاونتی مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے لیے انتہائی پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا،سکھ یاتری سائبر حملے میں ہیکرز کی فیفا کے محدود ذاتی اور کاروباری ڈیٹا تک رسائی کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، مالکان کا موقف صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے، حل کی یقین دہانی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی ملاقات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کرنے کا حکم، تین روز میں قابل عمل سفارشات طلب استور میں بجلی بحران کے خاتمے کے لیے پرانی ٹرانسمیشن لائنیں تبدیل کی جائیں گی،رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانا فاروق احسن اقبال کی چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات،شاہراہ قراقرم کی مالی معاونت، گوادر میں بحری جہاز رانی اور پاک چین تعاون کے فروغ پر گفتگو ضلع استور میں انسداد پولیو کی قومی مہم 12 سے 15 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر استور ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.11 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد اضافہ
قومی خبریں

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا

پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد کے سیاحتی مقام دامن کوہ میں سکھ یاتریوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان سے پنجابی زبان میں بے تکلفانہ گفتگو کی، ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سکھ یاتریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دامنِ کوہ اسلام آباد کا انتہائی خوبصورت مقام ہے جہاں سے پورے اسلام آباد کی خوبصورتی کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، ان مقدس مقامات کی خدمت کے ساتھ ساتھ ہمیں سکھ یاتریوں کی میزبانی اور خدمت کا موقع بھی ملتا ہے۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی اور قدرتی حسن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایک انتہائی خوبصورت شہر ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سکھ مذہب کی مقدس شخصیات سے منسوب اہم مقامات بالخصوص ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب کی مذہبی اور تاریخی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

سکھ یاتریوں نے پاکستان میں اپنے پرتپاک استقبال، بہترین مہمان نوازی اور بھرپور میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی پاکستان آتے ہیں یہاں کے لوگ محبت اور خلوص سے ان کا استقبال کرتے ہیں

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)