جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
تازہ ترین

پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین کے قومی دن کے موقع پر صدر شی جن پنگ اور برادر عوام کو دلی مبارکباد ، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے خلائی مشن کو دونوں ملکوں کی آہنی دوستی کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خلا کی پرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،آج کی یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کو چاند اور اس سے آگے کی منزلوں کا خواب دیکھنے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے متحرک کرے گی۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ بات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کو چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن لے جانے والے شین ژو-24 مشن کی کامیاب روانگی پر چینی سفیر، چین کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک چین کا تہہ دل سے شکر گزار ہے جس نے پاکستان کو اس تاریخی خلائی مشن کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا،

اس مشن کے ذریعے ایک پاکستانی چین کے خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والا پہلا غیر ملکی خلا باز بن گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ محض ایک خلا باز کا سفر نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہےجو بالخصوص ملک کے نوجوانوں اور سائنسی برادری کے خوابوں، امنگوں اور بلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس مشن کو پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون اب حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا ہے۔

وزیراعظم نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تربیت کے لیے چینی متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور اس تاریخی کامیابی میں سپارکو، تعلیمی اداروں، سائنس دانوں اور مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کو چاند اور اس سے آگے کی منزلوں کا خواب دیکھنے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے متحرک کرے گی۔وزیراعظم نے چینی سفیر سے درخواست کی کہ وہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کو ان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچائیں۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی متحرک قیادت اور دوراندیش وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدان میں نمایاں ترقی کی اور انسانیت کے وسیع تر مفاد میں اپنا خلائی پروگرام دوست ممالک کے لیے بھی کھولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خلا کی پرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیاجن میں رواں سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات اور سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے نام اپنے تہنیتی خطوط بھی چینی سفیر کے حوالے کئے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)