جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کے 99 سیکنڈری سکول ٹیچرز کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کے 99 سیکنڈری سکول ٹیچرز کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
قومی خبریں

وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پاکستان علماء کونسل کی بلوچستان حملے کی شدید مذمت، دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، طاہر اشرفی اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بلوچستان میں پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں بالآخر پاکستان میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار کریں گی۔ جمعہ کو اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور سیکیورٹی ادارے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں قوم، عوام اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے بہادری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ایک مقدس اور عظیم ذمہ داری ہے، اور اس فریضے کی انجام دہی کرنے والے افراد عزت، احترام اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ حملہ آوروں نے نہ صرف پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا بلکہ مبینہ طور پر شہید اہلکاروں کی لاشوں کی بے حرمتی اور انہیں نذرِ آتش بھی کیا، جو انسانی وقار اور اسلامی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسلام انسانی لاشوں کی بے حرمتی کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، حتیٰ کہ جنگ کے حالات میں بھی۔ انہوں نے قرآن کریم میں بیان کردہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام انسانی جان کے ساتھ ساتھ مرنے کے بعد بھی انسان کی تکریم اور تدفین کی کس قدر اہمیت دیتا ہے۔اشرفی نے کہا کہ ایسے سفاکانہ اقدامات میں ملوث عناصر کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نہ انسانیت سے اور نہ ہی بلوچستان یا خیبر پختونخوا کے عوام سے۔ ان کے مطابق یہ عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کے آلۂ کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ماضی میں بھی فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے ایسے ہی پرتشدد اقدامات دیکھ چکا ہے، جن میں مساجد، عام شہریوں، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا گیا اور انسانی جان کی حرمت کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ تمام مشکلات کے باوجود ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کا فریضہ جاری رکھیں گے۔اشرفی نے کہا کہ حالیہ پیش رفت نے عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار اور مقام کو بھی نمایاں کیا ہے، جبکہ معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی کے بعد دشمن قوتوں نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہے اور انہیں یقین ہے کہ ملک میں امن اور استحکام مزید مضبوط ہوگا، جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور عدم استحکام کو ہوا دینے والی تمام قوتیں، جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کے حامی اور ان کے بھارتی حواری بھی شامل ہیں، اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔اشرفی نے دہشت گردی کے خاتمے اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے علماء و مشائخ، سیاسی قیادت، سیکیورٹی اداروں اور عوام کے درمیان مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قومی یکجہتی کو کمزور کرنے کی تمام کوششوں کو اتحاد و اتفاق سے ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ملک میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی رہیں گی۔

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دارالحکومت میں نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور موجودہ جناح کنونشن سینٹر کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے منصوبے کے اہم خدوخال اور تعمیراتی ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ہمارے لیے انتہائی خاص دن ہے کیونکہ ہم ایک ایسا بڑا چیلنج قبول کرنے جا رہے ہیں جو بظاہر ناممکن دکھائی دیتا ہے، تاہم انہیں اپنی پوری ٹیم پر بھرپور اعتماد ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس سے قبل 6 سے 7 ماہ کی قلیل مدت میں اتنے بڑے سائز کا کنونشن و ایکسپو سینٹر مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج صرف اس منصوبے کا سنگ بنیاد نہیں رکھا جا رہا بلکہ میرا، وزیر مملکت، چیئرمین سی ڈی اے اور پوری ٹیم کا امتحان شروع ہو رہا ہے کیونکہ اس منصوبے کی ایک ایک اینٹ ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ہمارے سامنے دو بڑے مشن ہیں، ایک نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور دوسرا موجودہ پرانے کنونشن سینٹر کی مکمل تزئین و آرائش ہے۔محسن نقوی نے تعمیراتی شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ دو روز کے دوران تمام مشینری اور وسائل کی موبلائزیشن مکمل کی جائے گی اور ممکنہ طور پر 28 یا 29 نومبر سے منصوبے کی تکمیل کا باقاعدہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر چوک انٹرچینج کی تعمیر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کلاک لگا کر کام کی نگرانی کی گئی تھی، اسی طرز پر یہاں بھی چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر ایک ایک دن کا تعمیراتی پلان ترتیب دیا گیا ہے اور میڈیا کو بھی ہر دوسرے تیسرے روز یہاں لا کر کام کی رفتار دکھائی جائے گی۔ انہوں نے سی ڈی اے کی پوری ٹیم اور کنٹریکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا کنونشن سینٹر 67 ہزار 444 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہوگا جبکہ اس کی چوڑائی 180 فٹ ہوگی جو کہ موجودہ کنونشن سینٹر (جس کی چوڑائی نشستیں ہٹانے کے بعد تقریباً 80 فٹ بنتی ہے)کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگی ، یہاں بڑے ٹرکوں سمیت بڑی بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ خدوخال کے مطابق نئے کنونشن سینٹر میں ایک مرکزی کنونشن ہال، دو ہیڈ آف سٹیٹ لاؤنج، دو وی آئی پی لاؤنج، جدید میڈیا لاؤنج، چار ایگزیکٹو دفاتر اور چھ لفٹس تعمیر کی جائیں گی، اس منصوبے کو جولائی 2027 تک مکمل کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)