اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے 12 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کامیاب کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



