جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع
تازہ ترین

سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

سائبر کرائمز کی روک تھام
سائبر کرائمز کی روک تھام

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر میں آئی ٹی اور اے آئی کے شعبے سے وابستہ ماہرین تعینات اور میرٹ کی بنیاد پر بہترین افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائیں۔پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،این سی سی آئی اے کو ایک مؤثر، فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لیے تنظیمِ نو کا عمل تیز کیا جائے۔ انہوں نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر میں آئی ٹی اور اے آئی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اے میں میرٹ کی بنیاد پر بہترین افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ادارے کی تنظیم نو میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کی جائے،سائبر کرائم کے زیر التوا مقدمات کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی اصلاحات کی سفارشات پر غور کرنے کے لئے وفاقی وزرا محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ خواجہ پر مشتمل کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کئے جو رواں ہفتے کے آخر تک اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔اجلاس میں این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے کو قومی سطح کی پاکستان سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے جس کے لئے بہترین افرادی قوت میرٹ کی بنیاد پر رکھی جائے گی،سائبر کرائم کے ضمن میں نیشنل سکیورٹی کے لیے مخصوص نظام فعال ہو چکا ہے،موجودہ نظام کے تحت سائبر کرائم کیسز کے حل کے لیے حتی المقدور اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں این سی سی آئی اے کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)