اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، دوسری جانب زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ اور برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں بالترتیب 0.94 ڈالر اور 1.01 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا، جبکہ اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 7.39 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.94 ڈالر اضافے کے بعد 84.62 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.01 ڈالر کے اضافے کے بعد 95.62 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔دوسری جانب اسپاٹ گولڈ کی قیمت 7.39 ڈالر کی کمی کے بعد 3,579.82 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.46 ڈالر یا 3.60 فیصد اضافہ ہوا اور اس کے سودے 42 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔
زرعی اجناس کی عالمی منڈی میں مکئی اور کپاس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ گندم اور زندہ مویشیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مکئی کے مستقبل کے سودے 6.25 ڈالر اضافے کے بعد 456.50 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے مستقبل کے سودے 1.75 ڈالر کمی کے بعد 587.50 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔اسی طرح کپاس کے مستقبل کے سودوں میں 0.92 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سودے 82.97 ڈالر فی یونٹ میں طے پائے، جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 2.25 ڈالر کمی کے بعد 226.89 ڈالر فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



