جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا
پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے

وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے

راولپنڈی ۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر شہر بھر میں ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ کے نعروں سے مزین بڑے بڑے بینرز اور پوسٹرز شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور تجارتی مراکز میں آویزاں بینرز پر پنجابی اور پوٹھوہاری زبان میں خیرمقدمی جملے بھی نمایاں تھے جنہوں نے نہ صرف شہریوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کی۔ فیض آباد، شمس آباد، مری روڈ، رحمان آباد، صدر، سیدپور روڈ، بنی چوک، حیدری چوک، راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں آویزاں بینرز پر ’’جی آیا نوں‘‘ اور ’’دِلوں خوش آمدید‘‘ جیسے مقامی ثقافت کے عکاس خیرمقدمی کلمات درج تھے۔

اس موقع پر ایک بینر پر ’’عشق ہے وی عشق ہے، نواز شریف عشق ہے‘‘ کا جملہ بھی نمایاں تھا جسے وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی پسند کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ وزیراعلیٰ کے استقبال کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر روایتی سیاسی گیتوں، ڈھول کی تھاپ اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ بازاروں کے داخلی راستوں پر استقبالیہ انتظامات کے باعث شہریوں، تاجروں اور خواتین کی بڑی تعداد سڑکوں اور عمارتوں کی چھتوں پر موجود رہی۔

وزیراعلیٰ کے قافلے پر شہریوں کی جانب سے اس قدر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں کہ ان کی گاڑی پھولوں سے ڈھک گئی اور قافلے کی رفتار انتہائی سست ہو گئی۔ دریں اثناء پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ بھی وزیراعلیٰ کی آمد پر مرکزی دروازے پر جمع ہو گئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کے ذریعے ان کا استقبال کیا اور وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)