جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
کھیل کی خبریں

ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ڈائریکٹ سائننگز کی ونڈو 23 نومبر کو بند ہوگئی، جس کے دوران آٹھ میں سے چھ فرنچائزز نے ایک، ایک نامور کھلاڑی کو براہِ راست اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔براہِ راست معاہدے کرنے والی فرنچائزز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو 7 کروڑ 7 لاکھ روپے، کراچی کنگز نے انگلینڈ کے عادل رشید کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے لانس مورس کو 5 کروڑ 50 لاکھ روپے میں سائن کیا۔اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ روپے، لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کامندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے جبکہ راولپنڈیز نے آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ کو 9 کروڑ 15 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں فرنچائزز ریٹینشن، ٹریڈز اور پلیئرز آکشن کے ذریعے اپنے اسکواڈز مکمل کریں گی۔

پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو ایسے ایک نمایاں کھلاڑی سے براہِ راست معاہدہ کرنے کی اجازت تھی جو پی ایس ایل 10 اور پی ایس ایل 11 میں شریک نہیں ہوا۔ فرنچائزز اپنے ڈائریکٹ سائننگ سمیت زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھ سکیں گی، جبکہ ریٹینشن کی آخری تاریخ 13 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔سات کھلاڑی برقرار رکھنے والی فرنچائز کو گزشتہ آکشن کے سب سے زیادہ معاوضے والے درجے سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کرکے جنرل پلیئر پول میں شامل کرنا ہوگا۔پی ایس ایل 12 کے پلیئر آکشن کے لیے ہر فرنچائز کا بنیادی سیلری کیپ 45 کروڑ روپے ہوگا، تاہم نئی ڈائریکٹ سائننگ کرنے، گزشتہ سیزن کے ڈائریکٹ سائننگ کھلاڑی کو برقرار رکھنے یا دونوں صورتوں میں فرنچائز کا سیلری کیپ بڑھ کر 50 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوسکے گا۔فرنچائزز کے لیے کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا بھی لازمی ہوگا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)