جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی خبریں

حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے
وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو سہولیات کی فراہمی، کاروباری ماحول میں بہتری اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے زیر اہتمام گلوبل انٹرپرینیور ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر مملکت نے تقریب کے انعقاد پر آر سی سی آئی کی قیادت کو سراہتے ہوئے ملکی اقتصادی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے چیمبر کی مسلسل کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے پائیدار اقتصادی ترقی اور برآمدات پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

بلال اظہر کیانی نے شرکاء کو ایس ایم ایز کوسہولیات کی فراہمی، کاروباری ماحول بہتر بنانے اور ملکی برآمدات کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے اور برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ ایس ایم ایز روزگار کی فراہمی، اقتصادی ترقی اور برآمدات میں تنوع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر سی سی آئی کی جانب سے کاروباری افراد، صنعتکاروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے سے خیالات کے تبادلے، شراکت داری اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیر مملکت نے کاروباری برادری کی مسلسل معاونت کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔بعد ازاں وزیر مملکت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کاروباری افراد میں شیلڈز تقسیم کیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)