ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ
بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے

کوئٹہ۔ 26 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے، جہاں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامی افسران نے وزیر اعلیٰ اور ان کے ہمراہ آنے والے صوبائی وزراء کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم کھوسہ، میر ضیا اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، کمشنر مکران ڈویڑن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنے دورہ گوادر کے دوران ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عوام کو درپیش مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں صحت، تعلیم، آبنوشی، آبپاشی، بجلی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے سمیت اہم شعبوں کے منصوبوں پر عمل درآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی ضروریات کے مطابق وسائل کے مؤثر استعمال اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم کی سربراہی میں سات اہم محکموں کے انتظامی سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد پہلے ہی گوادر پہنچ چکا ہے، جو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں شرکت اور متعلقہ امور پر بریفنگ دے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ گوادر ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے، عوامی ضروریات کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)