ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان
تازہ ترین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، معاشی پیش رفت اور اصلاحات سے متعلق ترجیحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے غذائی سال 2026-27 کے لیے گندم کی درآمد کی حد 10 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 25 لاکھ میٹرک ٹن تک کرنے کی منظوری دیدی ہے،اس اقدام کا مقصد گندم کی وافر دستیابی یقینی بنانے، قیمتوں میں استحکام اور آئندہ فصل کی کٹائی تک صوبائی ضروریات پوری کرنا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت جمعہ کو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں ہوا۔اجلاس کے دوران وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پیش کردہ سمری پر تفصیلی غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ،حتمی توثیق کے لیے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں نے ابتدا میں گندم کی درآمد کی ضرورت 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن بتائی تھی، جسے بعد ازاں خود صوبوں نے کم کرکے 5 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن کر دیا تاہم گندم اور آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور سرکاری ذخائر سے گندم کے اجرا میں اضافے کی ضرورت کے پیش نظر صوبوں نے اپنی ضروریات کا دوبارہ جائزہ لیا، جس کے بعد مجموعی درآمدی طلب تقریبا ً17 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے،اس میں پنجاب کے لیے 9 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن، سندھ کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن، خیبر پختونخوا کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم شامل ہے جبکہ سندھ کی ضرورت کی حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔

بلوچستان کی ضروریات پاسکو کے دستیاب ذخائر سے پوری کی جائیں گی۔کمیٹی نے قرار دیا کہ درآمدی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے سے صوبوں کی اضافی ضروریات یا دستیاب ذخائر میں کمی پوری کرنے کے لیے مناسب گنجائش میسر آئے گی اور بار بار منظوری لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ درآمد کی اصل مقدار کا تعین صوبوں کی مصدقہ ضروریات اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ درآمدی گندم کی خریداری، مال برداری، بیمہ، نقل و حمل، بندرگاہ کے اخراجات، ٹیکس، ڈیوٹیز اور دیگر متعلقہ اخراجات سمیت تمام لاگت متعلقہ صوبائی حکومتیں موجودہ مالیاتی انتظامات کے تحت برداشت کریں گی، صوبے اپنی ضروریات کی تحریری طور پر تصدیق کریں گے اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پیشگی ادائیگی یا مناسب بینکاری انتظامات یقینی بنائیں گے۔

درآمدی گندم کی بروقت آمد اور ترسیل کے لیے کمیٹی نے متعلقہ بندرگاہوں پر گندم بردار جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر لنگرانداز کرنے کی منظوری بھی دی۔ اس سلسلے میں وزارت بحری امور اور متعلقہ بندرگاہوں کے حکام کے ساتھ رابطہ رکھا جائے گا تاکہ تاخیر اور اضافی اخراجات سے بچا جا سکے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم سٹیئرنگ کمیٹی گندم کی درآمد کے پروگرام کی مجموعی نگرانی جاری رکھے گی جبکہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق پروگرام کی روزمرہ نگرانی، عمل درآمد اور انتظامی امور کی ذمہ دار ہوگی۔ کسی بھی عملی یا انتظامی مسئلے کو فوری حل کے لیے وزیراعظم آفس کے نوٹس میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندم کی ضروریات کا بروقت تعین، دستیاب ذخائر کا موثر انتظام اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو بیک وقت یقینی بنانے کے لیے سرکاری ذخائر سے مناسب اجرا اور مارکیٹ کی بدلتی صورتحال پر فوری ردعمل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد کی حد میں اضافے کا مقصد ابھرتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے ضروری گنجائش فراہم کرنا اور مارکیٹ کو قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا واضح پیغام دینا ہے۔ حکومت گندم کی مناسب فراہمی برقرار رکھنے اور صارفین کو قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ قیاسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی، مارکیٹ میں ناجائز مداخلت کی روک تھام اور گندم کی وافر دستیابی کے فوائد صارفین تک پہنچانے کے لیے اجتماعی اور مربوط اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کمیٹی کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد اور مسلسل نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سندھ کے وزیر خوراک محبوب زمان، پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، بلوچستان کے چیف سیکرٹری، خیبر پختونخوا کے سیکرٹری خوراک، گلگت بلتستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری تر قیات اور سیکرٹریز خوراک و خزانہ سمیت متعلقہ وفاقی وزارتوں اور اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)