لاہور۔27نومبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1463ٹریفک حادثات میں 22افراد جاں بحق اور1698زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1463ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 741افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورنزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ935معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 959ڈرائیورز،83کم عمرڈرائیورز، 543مسافر اور196پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق229ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت269متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد87حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان 78حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



