ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان
خیبر پختونخواہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور

پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):مشیرِ گورنر خیبر پختونخوا برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے صوبائی دارالحکومت میں اعلیٰ سطحی کرکٹ کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز کے انعقاد کو پورے صوبے کے لیے اعزاز اور خوشی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ سے پشاور کی شاندار تاریخ، ثقافت اور مہمان نوازی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک جامع میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ثمر ہارون بلور نے پریس بریفنگ میں صوبہ بھر میں اہم انتظامی فیصلوں، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، صحت و ٹرانسپورٹ اصلاحات، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور اقلیتی فلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ثمر ہارون بلور نے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے مشیرِ گورنر نے خیبر پختونخوا بھر میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تفصیلات بتائیں، جس کے دوران مجموعی طور پر 532 مشینری یونٹس ناکارہ بنائے گئے، 65 مشینیں تحویل میں لی گئیں اور 192 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ صرف نوشہرہ میں 454 غیر قانونی مائننگ یونٹس اور سیٹ اپس ختم کر کے 153 ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ کوہاٹ میں 78 سیٹ اپس ختم اور 48 تحویل میں لیے گئے، اور کرک میں 17 سیٹ اپس ضبط کرنے کے ساتھ 17 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلیسر گولڈ مائننگ سے متعلق تمام موجودہ لیزز جامع نظرِ ثانی کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں، نئی قانون سازی پر کام جاری ہے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لیے ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کر دی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ٹیرر کرائم نیکسس سیاسی انتقام نہیں بلکہ ایک سنگین قانونی اور سکیورٹی مسئلہ ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔شعبہ صحت کا ذکر کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام، ادویات، وینڈرز اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئیز) کے نظام کا آڈٹ جاری ہے، کیونکہ انتظامیہ موجودہ نظام کو ازسرِنو شروع کرنے کے بجائے اس میں فوری اور مؤثر اصلاحات لانا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال صوابی کی اپ گریڈیشن اور نئے ونگ کو فعال بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے، جہاں پانچ علیحدہ اور جدید آپریشن تھیٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، آئندہ دو ہفتوں میں ڈائیلاسز یونٹ نصب کر دیا جائے گا اور ایک نجی ٹرسٹ کی جانب سے 10 وینٹی لیٹرز عطیہ کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، ڈی ایچ کیو صوابی کو قریبی اضلاع کے عوام کے لیے طبی سہولیات کا بڑا مرکز بنانے اور پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور نرسز کی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کے نظام کو جدید بنانے کے حوالے سے مشیرِ گورنر نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز کی دو ہفتوں پر مشتمل مہم کے دوران 20 ہزار سے زائد مستند نمبر پلیٹس جاری کی گئیں، جبکہ جعلی اور غیر قانونی پلیٹس کے خلاف کارروائیاں اور جرمانے جاری ہیں۔

شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ای ٹوکن اور ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ پاکستان پوسٹ کے اشتراک سے نمبر پلیٹس کی گھروں تک ترسیل کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت پشاور میں پہلے ہی روز 100 سے زائد نمبر پلیٹس شہریوں کے گھروں تک پہنچائی گئیں۔ پشاور میں ٹریفک اور ماحولیاتی انتظام کے حوالے سے انہوں نے نشاندہی کی کہ شہر میں چلنے والے ایک لاکھ 30 ہزار رکشوں میں سے صرف 30 ہزار رجسٹرڈ ہیں، اور مزید کہا کہ ایک لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ رکشوں کی رجسٹریشن اور انہیں مرحلہ وار الیکٹرک رکشوں (ای رکشوں) میں تبدیل کرنے کے لیے 18 ماہ کی جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ مالکان اور ڈرائیوروں کے روزگار کو متاثر کیے بغیر فضائی اور صوتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے انہوں نے اعلان کیا کہ ریلیف ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی صورتحال کے بعد ردعمل دینے کے بجائے نئے متعارف کردہ ونٹر کنٹیجنسی پلان کے ذریعے پیشگی تیاری کے نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مالم جبہ سمیت شمالی علاقوں میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے تحت آگاہی بل بورڈز نصب اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیموں، کمبلوں، سولر سسٹم اور دیگر ضروری اشیائ پر مشتمل مکمل ریلیف پیکجز پیشگی تیار کر رہی ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں متاثرہ خاندانوں کو چند گھنٹوں کے اندر امدادی سامان فراہم کیا جا سکے۔

تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے اقلیتی طلبہ کے تعلیمی وظائف کے لیے 3 کروڑ 87 لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت انٹرمیڈیٹ سے پی ایچ ڈی تک سالانہ وظائف مقرر کیے گئے ہیں جن میں انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے 60 ہزار روپے، بی ایس کے طلبہ کے لیے 80 ہزار روپے، پروفیشنل ڈگری پروگرامز کے لیے ایک لاکھ روپے، ایم فل اسکالرز کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے ڈھائی لاکھ روپے فی کس شامل ہیں۔ صوبے بھر کے پریس کلبوں میں گروپ بندی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تنازعات کے حل اور شفاف و غیر جانب دارانہ طریقہ کار کے تحت ورکنگ جرنلسٹس کو میرٹ پر ممبرشپ دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے میڈیا کو حالیہ پیغامِ امن کمیٹی کے اجلاس سے بھی آگاہ کیا جس میں مذہبی و سماجی ہم آہنگی، برداشت اور دہشت گردی، پولیو اور خواتین کی تعلیم کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی احتجاجی کال کامیاب نہیں رہی، اور پشاور موٹروے بند کرنے کی کوشش پر 22 کارکن گرفتار کیے گئے جبکہ موٹروے کھلی ہے اور ٹریفک کی آمدورفت بحال ہے۔ ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے سینئر اور قابلِ احترام سیاسی رہنما ہیں، تاہم سیاسی رہنماؤں کو اپنے کاروباری اور سیاسی معاملات الگ رکھنے چاہئیں اور قانونی تنازعات کو سڑکوں پر لانے کے بجائے متعلقہ قانونی اداروں میں شواہد پیش کرنے چاہئیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)