ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات پنجاب بھرمیں1463ٹریفک حادثات، 22افراد جاں بحق ،1698زخمی ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور افتتاحی تقریب پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے،ثمر ہارون بلور زونگ کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی قومی سپر ایپ کی تیاری اور فراہمی کا منصوبہ مل گیا پی ایس ایل12 ، سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے معاہدے میں دو سال کی توسیع صدر مملکت آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا 14ویں سائوتھ ایشیئن گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان
تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار

مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے، باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی تنازعات کے پُرامن حل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ عزم جمعہ کو پاکستان کی میزبانی میں مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں تینوں برادر ممالک نے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور مشترکہ دفاع، باہمی یکجہتی اور ایک دوسرے کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے احترام سمیت مکہ دفاعی معاہدہ کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے انہوں نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی شامل تھے جبکہ ترکیہ کے وفد میں وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاسر گولر اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو شریک ہوئے۔نائب وزیراعظم نے معزز مہمانوں کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تینوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، تینوں ممالک نے مشترکہ دفاع، باہمی یکجہتی اور ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سمیت مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مکہ اتحاد برائے دفاع کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور مملکت سعودی عرب میں سیکرٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون اور رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت اور تنازعات کے پُرامن حل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں ممالک نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو حوثی ملیشیا کی جانب سے مسلسل اور گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کی اور مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کی اجتماعی دفاع سے متعلق شقوں کے مطابق مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے اس کی حمایت میں کوششیں جاری رکھنے اور مزید تیز کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں دفاعی صنعتوں، مشترکہ تکنیکی ترقی، تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ تینوں ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے، مشترکہ سکیورٹی خدشات سے نمٹا جا سکے اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام میں کردار ادا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس تین برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور یکجہتی کے مضبوط رشتوں کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا مظہر بھی ہے، یہ اجلاس بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے اور مضبوط سفارتی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)