ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کااجلاس، خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت، دفاعی صنعتوں، مشترکہ ٹیکنالوجی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مکہ دفاعی اتحاد کی ایس پی ڈی سی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات
قومی خبریں

اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کے لوک ورثہ میں پاکستان کی ثقافت، تہذیب اور علاقائی روایات کے رنگ سج گئے، دس روزہ لوک میلہ کے پہلے ہی روز شہریوں، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور ثقافت سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے میلے کو رونق بخش دی۔ کہیں قوالی کی محفل نے سماں باندھا تو کہیں روایتی موسیقی، علاقائی رقص، دستکاریوں اور لذیذ کھانوں نے شرکاء کی توجہ حاصل کرلی۔ ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں کی ثقافت ایک ہی چھت تلے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پورا پاکستان لوک ورثہ میں سمٹ آیا ہو۔لوک ورثہ حکام کے مطابق میلے کی افتتاحی تقریب کے بعد شام کے اوقات میں شرکاء کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اوپن ایئر تھیٹر میں منعقدہ قوالی نائٹ نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا، جبکہ مختلف ثقافتی پویلینز میں قائم روایتی کھانوں کے اسٹالز پر بھی لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

اس مرتبہ انتظامیہ کی جانب سے میلے کے شرکاء کو سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ میلہ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں خصوصی انتظام کیا گیا ہے جہاں سے لوک ورثہ تک شٹل سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ یہ شٹل سروس ہر پانچ منٹ بعد دستیاب ہے، جس کے باعث میلے کے مرکزی گیٹ اور اندرونی احاطے میں ٹریفک اور رش کو منظم رکھنے میں مدد ملی ہے۔ سکیورٹی کے انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔ اس کے علاوہ فنکاروں کی پرفارمنس اور دستکاروں کی مصنوعات بھی بہت اعلیٰ ہیں۔میلے میں تمام طبقہ فکر کے افراد کی دلچسپی کا سامان موجود ہے۔یہاں بوڑھے،جوان،بچے ،خواتین سب محظوظ ہورہے ہیں۔روایتی موسیقی کا تڑکہ اور رقاص کا رقص میلے کا لطف دوبالا کردیتے ہیں۔

میلے میں موجود روایتی لباس میں ملبوس رقاصوں کی ٹولیاں جگہ جگہ اپنے اپنے علاقے کے ثقافتی رنگ بکھیر رہی ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوک ورثہ کے اندر پاکستان کی ثقافت کے تمام رنگ ایک جگہ جمع کردئے گئے ہیں۔ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں سے آئے ہوئے ثقافتی وفود، ہنرمندوں، دستکاروں اور فنکاروں نے اپنے اپنے خطوں کی منفرد ثقافت، روایات، دستکاریوں، روایتی ملبوسات، موسیقی اور علاقائی کھانوں کو خوبصورت انداز میں پیش کررہے ہیں۔ مختلف صوبوں اور خطوں کے ثقافتی پویلینز شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے، جہاں لوگوں نے نہ صرف روایتی فنون اور دستکاریوں میں دلچسپی لی بلکہ علاقائی ثقافت اور تہذیب سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔

میلے کے پہلے روز فیملیز، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ثقافتی پویلینز کا دورہ کیا، دستکاریوں اور روایتی اشیاء کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی اور علاقائی موسیقی و ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے۔ لوک ورثہ میلہ ملک کے مختلف حصوں کی ثقافتی شناخت، روایات اور علاقائی تنوع کو اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جہاں ایک ہی مقام پر پاکستان کے مختلف صوبوں، علاقوں اور برادریوں کے ثقافتی رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ دس روزہ لوک ورثہ میلہ 27 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ثقافتی وفود، فنکار، دستکار اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ میلے کا مقصد پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا، علاقائی فنون و روایات کو فروغ دینا اور نئی نسل کو اپنی تہذیبی و ثقافتی شناخت سے روشناس کرانا ہے۔

میلے کے شرکاء نے شاندار میلے کے انعقاد پر وفاقی حکومت ،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ میلے کے انتظامات انتہائی تسلی بخش ہیں اور وہ میلے کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں۔میلے میں غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جبکہ اورسیز پاکستانی بھی خاص طور پر میلے میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔واضح رہے کہ دس روزہ لوک ورثہ میلہ 27 نومبر سے 6 دسمبر 2026ء تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ثقافتی وفود، فنکار، دستکار اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)