راولپنڈی ۔26نومبر (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی، پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد کے دورے کے موقع پر ایس ڈی پی او نیوٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی پی او نے تھانے کی نئی عمارت اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ سمارٹ پولیس اسٹیشن کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر، موثر اور تیز تر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا ہے، تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بعدازاں سی پی او نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس، ریکرئیشن ہال، جمنیزیم، لائبریری، باربر شاپ اور آڈیٹوریم کا معائنہ کیا۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین کی شکایات کے فوری ازالے اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کا جائزہ لیا، جبکہ کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس میں کھانے کے معیار، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکرئیشن ہال، جمنیزیم اور لائبریری میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو پولیس فورس کے لیے مزید بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور افسران و اہلکاروں کو بہترین ماحول اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ دریں اثناء سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقی پانے والے پانچ سب انسپکٹرز کو رینک لگائے، اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ترقی پانے والے افسران میں سب انسپکٹر سجاد حسین، سب انسپکٹر شوکت نذیر، سب انسپکٹر امجد نواز، سب انسپکٹر محمد منیر اور سب انسپکٹر محمد شیر افگن شامل ہیں۔ سی پی او نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، افسران اپنی نئی ذمہ داریاں محنت، لگن، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی افسران کی حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کا اہم ذریعہ
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



