جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
پنجاب

الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں ریٹینا کے مریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے، ڈاکٹر عبدالحَنان

الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال
الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال

راولپنڈی۔ 26 نومبر (اے پی پی):الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ریٹینا کلینک کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالحَنان نے کہا ہے کہ اچانک اور بغیر درد کے بینائی متاثر ہونا آنکھ کے پردے (ریٹینا) کی رگ بند ہونے کی علامت ہو سکتا ہےجس کے لیے فوری طبی معائنہ ضروری ہے۔ ریٹینا کی رگ بند ہونے سے خون کی گردش متاثر ہوتی ہے اور پردے میں سیال جمع ہونے لگتا ہےجس سے بینائی اچانک متاثر ہو سکتی ہے۔ان کے مطابق ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر اس بیماری کے بڑے عوامل ہیں جبکہ بڑھتی عمر، سگریٹ نوشی اور کالا موتیا بھی خطرہ بڑھاتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحَنان نے کہا کہ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں پاکستان کا سب سے بڑا ریٹینا شعبہ قائم ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں، او پی ڈی مریضوں اور سرجریوں کی تعداد کے لحاظ سے ملک میں سب سے زیادہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث پردہ چشم متاثر ہونے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بچے بھی تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں جس کے لیے مزید ماہرین اور بروقت تشخیص کی ضرورت ہے۔چونکہ اس بیماری میں درد لازمی نہیں ہوتا، اس لیے مریض اکثر علاج میں تاخیر کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحَنان کے مطابق علاج میں اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن اور لیزر تھراپی شامل ہیں جو مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔اکتوبر 2025 سے اکتوبر 2026 تک ہسپتال میں ایک لاکھ 19 ہزار 694 او پی ڈی مریضوں کا معائنہ، 16 ہزار 467 سرجریاں اور 37 ہزار 513 لیزر و انجیکشن کے علاج کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ علاج میں تاخیر مستقل بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے، جس سے مریضوں کی روزگار اور آمدنی متاثر ہوتی ہے۔ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنی بیماریوں پر قابو رکھنا چاہیے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)