ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ
خیبر پختونخواہ

گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا

گورنمنٹ ایکسپیرینس انیشیٹیو پروگرام
گورنمنٹ ایکسپیرینس انیشیٹیو پروگرام

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل گورنمنٹ ایکسپیرینس انیشیٹیو پروگرام ’’یُسر (YUSR)‘‘ اور خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق تقریب میں مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان، سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نثار احمد، کے پی آئی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عاکف خان سمیت دیگر متعلقہ حکام اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا مستقبل ڈیجیٹل تبدیلی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے وابستہ ہے۔ ٹیکنالوجی ہر شعبے میں تبدیلی کا بنیادی اور مؤثر ذریعہ بن چکی ہے جبکہ تعلیم، صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرنے کے طریقے تبدیل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت اور کامیابی کا تعین ان کے شہر یا علاقے سے نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں جدید مہارتوں، عملی تربیت اور معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کو اپنے تعلیمی علم کو عملی میدان میں بروئے کار لانے اور بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس کا بنیادی مقصد سرکاری خدمات کو عوام کے لیے آسان، مؤثر اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ ٹیکنالوجی کا حقیقی فائدہ اسی وقت ہے جب عام آدمی کا وقت بچے اور اس کی مشکلات میں کمی آئے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تھری ٹی یعنی ٹیررازم سے ٹورازم، ٹریڈ اور ٹیکنالوجی کی طرف پیش قدمی خیبرپختونخوا کے مستقبل کا واضح وژن ہے۔ امن ترقی کی بنیاد ہے اور عوام کی قربانیوں کو خوشحالی اور معاشی ترقی میں تبدیل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تقریب کے دوران شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یُسر (YUSR) پروگرام کا مقصد سرکاری خدمات کی فراہمی کو آسان، مؤثر اور عوام کی دسترس میں لانا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کے تحت 50 خواتین سمیت مجموعی طور پر 150 گریجویٹس کو چھ ماہ کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر انٹرنشپ حاصل کرنیوالے طلباء کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)