ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ
کھیل کی خبریں

کاشف فرحان ڈپٹی ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم تعینات

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز سکیورٹی پر 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات، چھتوں پر سنائپرز اور خصوصی کنٹرول روم سے نگرانی

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کاشف فرحان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کو سٹیڈیم کے انتظامی امور میں بہتری اور کرکٹ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔کاشف فرحان محکمہ کھیل میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مختلف انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

وہ اس سے قبل ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور، سوات اور مردان کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے دور میں پشاور ریجن نے انڈر 21 گیمز میں مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ 2026 کے انڈر 21 گیمز میں 124 گولڈ میڈلز حاصل کرکے ریکارڈ کامیابی اپنے نام کی۔ان کی انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں 2023، 2024 اور 2025 میں بہترین ریجنل سپورٹس آفیسر کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے قومی و صوبائی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں، یوتھ گیمز، مارشل آرٹس چیمپئن شپ اور سنو اسپورٹس فیسٹیولز کے انعقاد میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔کاشف فرحان ہاکی کے سابق قومی کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بطور ٹیکنیکل آفیشل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اسپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔نئی ذمہ داریوں کے تحت وہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے انتظامی امور، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال، کرکٹ ایونٹس کے انعقاد اور کھلاڑیوں و شائقین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے معاملات دیکھیں گے۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹیڈیم کی بہتری اور کرکٹ کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)