جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی خبریں

خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت، مساوی حقوق اور انصاف تک رسائی یقینی بنانا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو گھریلو تشدد، ہراسانی، جنسی تشدد، استحصال، امتیازی سلوک اور دیگر مظالم سے تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔ تشدد کے خاتمے کے لیے موثر قانون پر عملدرآمد، فوری انصاف، ذمہ داروں کا احتساب اور متاثرہ افراد کو قانونی و معاون خدمات کی فراہمی ناگزیر ہے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے قانونی و معاون خدمات فراہم کر رہی ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مفت قانونی مشورے، شکایات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1099 فعال ہے جو متاثرہ افراد کو متعلقہ اداروں اور خدمات تک رسائی میں معاونت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان برائے انسانی حقوق 2026 میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات شامل ہیں جبکہ خواتین کے خلاف تشدد کے مقدمات میں موثر قانون پر عملدرآمد اور متاثرین کی معاونت پر توجہ دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے ٹیکنالوجی کے ذریعے صنفی تشدد کے تدارک کے لیے قومی حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خواتین کو ہراسانی، دھمکیوں اور دیگر تشدد سے تحفظ فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور بحالی کے مراکز کے ذریعے معاون خدمات، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور موثر معاون نظام کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ تشدد سے متاثرہ خواتین کو تحفظ، رہنمائی اور ضروری خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے قانونی اقدامات کے ساتھ معاشرتی رویوں میں تبدیلی بھی ضروری ہے۔ ریاستی اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور عوام کو اس مقصد کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین اور بچیوں کے لیے محفوظ، منصفانہ اور مساوی معاشرے کی تشکیل اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)