جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش وتربیت کیلئے لاہور قلندرز وسپورٹس بورڈ پنجاب میں معاہدہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، خیبرپختونخوا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلی فون ،پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا سی پی او غیاث گل کے سمارٹ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے دورے، شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری اور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کا جائزہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت حکومت ایس ایم ایز کو سہولیات کی فراہمی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بلال اظہر کیانی این پی سی اسلام آباد میں سابق صحافی اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نوید انور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ، پارلیمانی سفارت کاری کے نئے امکانات روشن، وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو کا پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی خبریں

پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 25 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، جس کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، سیکرٹری صحت مطیع اللہ، وزیراعظم کی پولیو کے خاتمے سے متعلق فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق،نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو کے موجودہ نیشنل کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) محمد انوار الحق اور کوآرڈینیٹر پولیو خیبرپختونخوا سارہ رحمان نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کیلئے گورنر کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل تعاون کو سراہا۔ اجلاس میں 12 دسمبر سے شروع ہونے والی صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

حکام نے گورنر کو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں ہر گھر کا دورہ کریں گی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں پولیو کی موجودہ صورتحال، بالخصوص بنوں، خیبر اور پشاور کے اضلاع میں پولیو وائرس کی منتقلی کے رپورٹ ہونے والے کیسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے بتایا کہ حال ہی میں ضلع کرک میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے، جو ویکسینیشن کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے، اس مقصد کیلئے والدین، عمائدین اور علماء کرام پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایئرپورٹس پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ گورنر نے انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض کی انجام دہی کے دوران قربانیاں دینے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو اب بھی عالمی سطح پر صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کو اس وقت تک اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں جب تک اس مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)