اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان، سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.10 ڈالر کم ہوکر 80.95 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 0.59 ڈالر اضافے سے 92.57 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 30.52 ڈالر کم ہوکر 3,526.33 ڈالر فی اونس اور چاندی 0.71 ڈالر کمی سے 40.54 ڈالر فی اونس رہی ۔ زرعی اجناس میں مکئی کے مستقبل کے سودے 1.25 ڈالر گر کر 449 ڈالر فی بشل اور گندم کے سودے 6.25 ڈالر کمی سے 583 ڈالر فی بشل طے پائے۔اسی طرح کاٹن کی قیمت 0.62 ڈالر کم ہوکر 81.43 ڈالر فی اونس ہو گئی،زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.07 ڈالر اضافے ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 229.83 ڈالر فی یونٹ میں طے پائے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



