منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
راولپنڈی کینٹ بورڈ کی دو خالی عمارتوں کو طبی سہولیات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ او آئی سی کامسٹیک اور الغزالی یونیورسٹی کراچی کا تحقیق، ابھرتی ٹیکنالوجیز، حلال سائنس، علمی تبادلوں اور سائنس دانوں و مذہبی سکالرز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رانا تنویر حسین مظفر گڑھ میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر دو کمسن بیٹیوں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابل برداشت عمل ہے، شیری رحمان نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس سی او فالو اَپ کمیٹی کا اجلاس لاہور قلندرز نے سری لنکن اسٹار کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون، ثالثی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق بابا گورو نانک دیو جی کا پیغام امن، مساوات، محبت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا راولپنڈی کینٹ بورڈ کی دو خالی عمارتوں کو طبی سہولیات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ او آئی سی کامسٹیک اور الغزالی یونیورسٹی کراچی کا تحقیق، ابھرتی ٹیکنالوجیز، حلال سائنس، علمی تبادلوں اور سائنس دانوں و مذہبی سکالرز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رانا تنویر حسین مظفر گڑھ میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر دو کمسن بیٹیوں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابل برداشت عمل ہے، شیری رحمان نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس سی او فالو اَپ کمیٹی کا اجلاس لاہور قلندرز نے سری لنکن اسٹار کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون، ثالثی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق بابا گورو نانک دیو جی کا پیغام امن، مساوات، محبت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا
کھیل کی خبریں

لاہور قلندرز نے سری لنکن اسٹار کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا

لاہور قلندرز کاپلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ خوشاب تک بڑھانے کا اعلان

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹر کمندو مینڈس کی خدمات 6 کروڑ38 لاکھ روپے میں حاصل کر لی ہیں۔ کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ پی ایس ایل 12 کے پورے سیزن کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔سری لنکن کرکٹر کمندو مینڈس پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔لاہور قلندرز نے ان کی شمولیت کے ذریعے اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مینڈس سری لنکا کی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کے اہم رکن ہیں اور ان کی شمولیت سے لاہور قلندرز کے بیٹنگ شعبے کو مزید استحکام ملنے کی توقع ہے۔کمندو مینڈس اب تک52 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیںجبکہ مجموعی طور پر انکے ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد147 ہے۔وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک3 ہزار54 رنز بنا چکے ہیں۔گزشتہ 12 ماہ کے دوران ان کی بیٹنگ کارکردگی بھی نمایاں رہی اور اس عرصے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ153.9 ریکارڈ کیا گیا۔کمندو مینڈس صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ بولنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انکی خاص بات یہ ہے کہ وہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے فنگر اسپن بولنگ کر سکتے ہیں،جو انہیں دیگر کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔ان کی یہ صلاحیت لاہور قلندرز کو میچ کی صورتحال کے مطابق اضافی بولنگ آپشن فراہم کر سکتی ہے۔لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمندو مینڈس نے کہا کہ قلندرز فیملی کا حصہ بننا ان کے لیے خوشی اور بہترین موقع ہے۔وہ ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزارنے اور کامیاب سیزن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ میدان میں اترنے،لاہور قلندرز کے پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے اور انہیں خوشی منانے کے کئی مواقع فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے مالک اور ڈائریکٹر کرکٹ ثمین رانا نے کمندو مینڈس کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈس نے انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی قابل قدر صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ثمین رانا کے مطابق کمندو مینڈس کی شمولیت سے لاہور قلندرز کا اسکواڈ مزید مضبوط اور متوازن ہوگا۔ٹیم انتظامیہ انہیں قلندرز فیملی کا حصہ بنانے پر خوش ہے اور پورے سیزن میں انکی کارکردگی دیکھنے کی منتظر ہے۔واضح رہے کہ کمندو مینڈس کی پی ایس ایل12 میں شمولیت ان کے کیریئر کا پہلا موقع ہوگا جب وہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندرز نے انہیں6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کرکے آئندہ سیزن کے لیے اپنی ٹیم کی تیاریوں میں اہم اضافہ کیا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)