منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر
قومی خبریں

ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی

Mohsin Naqvi
Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کو ذمہ داری سے کام لینا ہوگا کیونکہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا نہایت خطرناک ہے جس سے عوام میں انتشار پھیلتا ہے، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت حکومت کی چار ریڈ لائنز ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کا فروغ ہر صورت روکنا ہوگا۔وہ منگل کو یہاں ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی (ایس ڈی پی آئی) کے زیرِ اہتمام منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور ڈیپ فیکس جیسے چیلنجز سے نمٹنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے اور اس مقصد کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی جوابدہ بنانا ہوگا۔محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لئے محدود وسائل کے باوجود بھرپور کام کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ‘سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی’ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ فیک نیوز پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا کیونکہ ملکی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی کے تحفظ کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)