منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر
قومی خبریں

آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس

آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حقوق کی تحریک کے نام پر مسلح جدوجہد اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاست اب مزید نرمی نہیں برتے گی اور جو لوگ سوشل میڈیا پر اس کالعدم تحریک یا اس کے کارندوں کو عظیم بنا کر پیش کریں گے، ان کے خلاف بھی ویسی ہی سخت کارروائی ہوگی جیسی اسلحہ استعمال کرنے والوں کے خلاف ہو رہی ہے۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے تیسری بار اس معاملے کے شواہد میڈیا کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کے 38 میں سے 37 مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں جس کے بعد احتجاج یا مسلح جدوجہد کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران وقار، محمد علی اور عمار سہیل سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا جو کشمیر میں اسلحہ منتقل کر رہے تھے۔

تحقیقات کے دوران ایک اور اہم کردار ’’ناظم‘‘ اور کور کمیٹی کے رکن ’’امتیاز اسلم‘‘ کا نام سامنے آیا ہے۔ وزیر مملکت کے مطابق امتیاز اسلم، سردار امان اور خواجہ مہران کے درمیان رابطہ کار ہے اور فیلڈ میں موجود عناصر کو ’’شہزاد‘‘ نامی ایک خارجی سے کوآرڈینیٹ کرواتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہزاد کا تعلق بنیادی طور پر کشمیر سے ہے لیکن وہ اس وقت افغانستان میں مقیم ہے اور انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ مل کر بھرتیوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر براہ راست حملے میں منہ کی کھانے کے بعد اب بھارت ان پراکسیز کے ذریعے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہا ہے جنہیں افغانستان سے اسلحہ، تربیت اور فنڈنگ مل رہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ حالیہ جھڑپوں میں سنائپر اور آٹومیٹک گنز کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارے افسران اور جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کشمیر کی حکومت کو آٹے، بجلی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے بلینک چیک دیا ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)