منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر
قومی خبریں

پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر

پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر

پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر نے کہا ہے کہ پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ پارکس میں موجود سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیڈیز پارک، شالیمار گارڈن اور جم خانہ کلب پشاور کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سلیم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خدائے نظر، گارڈن سپرنٹنڈنٹ یاسر خان، امن باچہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے پارکس کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں صفائی، خوبصورتی، تزئین و آرائش اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارکس میں آنے والے شہریوں ، خصوصا خواتین، بچوں اور خاندانوں کو بہترین ماحول اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔لیڈیز پارک کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بچوں کی تفریح کے لیے پارک میں مزید جدید جھولے نصب کیے جائیں، جبکہ پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارکس کو صاف ، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ خواتین اور بچے محفوظ اور خوشگوار ماحول میں اپنا وقت گزار سکیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے شالیمار گارڈن اور جم خانہ کلب کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو عوام کی سہولت کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور تفریحی مقامات کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پشاور کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پارکز میں شجرکاری، صفائی اور تزئین و آرائش کے عمل کو مزید موثربنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول میسر آ سکے۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے شالیمار گارڈن میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا اور سرسبز پشاور کے قیام کے لیے درختوں اور پودوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)