بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط معاشی استحکام کے بعد سرمایہ کاری کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کے بڑھتے ہوئے بہائو، کارپوریٹ منافع میں اضافے اور عالمی کمپنیوں کی آمد کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں،خرم شہزاد پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، گورنر سندھ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی صدر آصف علی زرداری کا کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدی استعداد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا اہم ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستانی تفریحی مواد پر پابندی کے بھارتی مطالبے پر دوٹوک ردعمل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کھوسہ ہائوس ڈی جی خان آمد، سردار ذوالفقار کھوسہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات 2026 سے خطاب قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانے کی تربیتی ورکشاپ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کارروائیاں، 2500 کلوگرام ملاوٹی چائے کی پتی اور غیر معیاری مصالحہ جات ضبط
قومی خبریں

بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ

بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ

کوئٹہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کی جانب بڑھ رہی ہے اور حکومت بلوچستان بھی صوبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بلوچستان میں پہلی مرتبہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کوئٹہ میں جدید ڈیٹا سینٹر کا قیام صوبے میں ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری نسل نے تختی سے ٹیبلٹ تک کا سفر طے کیا ہے اور بہت کم عرصے میں دنیا نے ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ آج دنیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، ایسے میں بلوچستان کو بھی ان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس لانے اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا مؤثر راستہ میرٹ، شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات ہیں۔ حکومت بلوچستان اسی وژن کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ این ٹی سی اور وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ اور اشتراک عمل قائم کریں تاکہ بلوچستان حکومت کے تمام محکموں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرکے محفوظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری معلومات اور دفتری رابطوں کی قومی سلامتی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت ہے، اس لیے سرکاری ڈیٹا کی حفاظت اور محفوظ ذخیرہ کاری کے لیے اعلیٰ ترین حفاظتی معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ڈیٹا سینٹر کی موجودگی ایک اہم موقع ہے جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ڈیٹا کو محفوظ اور جدید نظام کے تحت یکجا کیا جاسکتا ہے۔

حکومت بلوچستان اس مقصد کے لیے این ٹی سی کے ساتھ اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے اور ملک میں قائم دیگر ڈیٹا سینٹرز سے بھی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ڈیٹا سینٹر کے قیام اور افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر این ٹی سی کی ٹیم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس، ادارہ جاتی استعداد اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جاسکے گا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)