اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 421.03 پوائنٹس کی کمی کے بعد 178,121.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ،جن میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 236 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سیشن میں 643.60 ملین حصص کا لین دین ہوا ،جن کی مجموعی مالیت 18.50 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15.88 ارب روپے کے سودے طے پائے۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 166.81 پوائنٹس کی کمی کے بعد 52,033.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق حصص پر مشتمل کے ایم آئی ترقی انڈیکس 761.79 پوائنٹس کی کمی سے 257,356.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 123.41 ملین، ٹی پی ایل پراپرٹیز لمیٹڈ کے 38.32 ملین اور دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے 33.12 ملین حصص کا لین دین ہوا، جو حجم کے لحاظ سے نمایاں رہے۔صدیق سنز ٹین پلیٹ لمیٹڈ، ٹی پی ایل لائف انشورنس لمیٹڈ اور روپالی پالیسٹر لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں ۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



