منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار
قومی خبریں

خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق

خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور پائیدار ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔قومی اسمبلی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 25 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ گھریلو تشدد، ہراسانی، جبری شادیوں، غیرت کے نام پر قتل اور خواتین کے استحصال جیسے جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے جس میں مؤثر قانون سازی، قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور مسلسل اجتماعی کوششیں شامل ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ پارلیمان، حکومتی اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام، انہیں بروقت انصاف کی فراہمی اور متاثرہ خواتین کی مؤثر معاونت کے لئے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے اہم قانون سازی کر چکی ہے اور اس ضمن میں اپنا کردار آئندہ بھی ادا کرتی رہے گی تاہم خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے محض مؤثر قانون سازی کافی نہیں بلکہ خواتین کو اپنے بنیادی حقوق، ان کے تحفظ کے لئے وضع کردہ قوانین اور دستیاب قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار سے مکمل آگاہی فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شعور و آگاہی میں اضافے اور معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی کے ذریعے ہی ایسا ماحول تشکیل دیا جا سکتا ہے جہاں خواتین کے حقوق کا احترام اور تحفظ یقینی ہو۔سپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کے فروغ کے لئے پارلیمانی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی اور ویمنز پارلیمانی کاکس کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمانی فورمز خواتین کو درپیش مسائل اجاگر کرنے، صنفی تقاضوں سے ہم آہنگ قانون سازی کے فروغ اور خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کے لئے اقدامات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دین اسلام خواتین کی عزت، وقار اور حقوق کا محافظ ہے اور ان کے ساتھ عدل، احترام اور حسنِ سلوک کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدل، مساوات، ہمدردی اور احترام پر مبنی معاشرہ ہی خواتین کے لئے محفوظ اور باوقار ماحول کی فراہمی اور انہیں قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے مساوی مواقع یقینی بنا سکتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)