جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

گروپ آف ٹوئنٹی فور کی چیئرمین شپ عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کے مؤثر کردار کے اعتراف کا اہم سفارتی سنگِ میل ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

حکومت بزرگ شہریوں کے احترام کو الفاظ سے بڑھ کر پالیسی سازی، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر عملی اقدامات میں ڈھالنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بزرگوں کے عالمی دن پر پیغام

لاہور۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کے مؤثر کردار کے اعتراف کا اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو گروپ آف ٹوئنٹی فور کی چیئرمین شپ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سفارتی سنگِ میل عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے گا۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارتِ خزانہ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت، مؤثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے دوران پاکستان کے مؤثر کردار اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کے لیے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ G-24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کرنے کا اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)