جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

پاکستان علماء کونسل کا ملک گیر علماء و مشائخ کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ، مساجد میں خاندانی تنازعات کے حل کے لیے ’’دارالصلح‘‘ قائم کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل
پاکستان علماء کونسل

لاہور۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلسِ شوریٰ و عاملہ کے اجلاس میں ملکی و عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انتہا پسندی کے خاتمے، بین المسالک ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے لیے ملک گیر علماء و مشائخ کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، بڑھتی ہوئی خاندانی ناچاکیوں، طلاق اور معاشرتی متشددانہ رویوں کی روک تھام کے لیے کونسل سے منسلک تمام مساجد میں ’’دارالصلح‘‘ قائم کرنے کا تاریخی اقدام بھی عمل میں لایا گیا۔

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب پر حوثی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور حرمین شریفین و مملکت سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق حکومتِ پاکستان کی پالیسی کی مکمل تائید کے ساتھ سعودی قیادت و عوام سے یکجہتی، ہر ممکن تعاون کا یقین اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی عالمی امن، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور علاقائی استحکام کے لیے جاری مصالحانہ و مجاہدانہ کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے متفقہ طور پر متعدد کثیر الجہتی قراردادیں منظور کی گئیں۔

جامعہ منظور اسلامیہ لاہور میں ہونے والے اس اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی جبکہ ملک بھر سے مرکزی مجلس عاملہ و شوریٰ کے اراکین مولانا نعمان حاشر، حافظ مقبول احمد ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا محمد اسلم صدیقی ،مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، قاری محمد عاشق ، ثمر عباس ، مولانا محمد الیاس، قاری سلطان محمود ، حافظ محمد کفائت اللہ ، محمد اشرف بھٹی ، شہزاد سعدی ، ظفر اقبال، علامہ شبیر الحق قاسمی ، مولانا ڈاکٹر حق نواز خان ، حافظ عثمان شاکر، مولانا محمد رضوان، مولانا محمد سلامت ڈار، قاری عبد الرئوف ، حافظ محمد جابر ، محمد مہران ، ملک نواز ،مولانا محمد زبیر کھٹانہ ، شبیر احمد کھٹانہ ، حافظ احتشام الحق، محمد احمد بلوچ، محمد رفیق، محمد حماد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن، ، راشد جاوید،

محمد اعجاز ملک ، قاری محمد قاسم سانگی ، محمدبلال ثاقب، مفتی محمد عمران معاویہ ، قاری محمد اکرم فاروقی ، مفتی محمد عرفان گورمانی ، مولانا قاضی انعام باری، مولانا تنویر احمد چوہان، قاری محبت علی قاسمی، مولانا امداد مکی، قاری عصمت اللہ معاویہ ، مولانا محمد یاسر علوی، قاری حفیظ اللہ، قاری قمر اشرف شیرازی، محمد شعیب بخاری ، حافظ محمد بلال، قاری محمد زبیرلطیف، مولانا عمران ضیاء، قاری غلام یٰسین رانجھا، ماسٹر نور عباس، مولانا عبدالماجد صدیقی ، مفتی حافظ عبد القادر قادری، پیر قاری محمد ابو بکر نقشبندی، قاری محمد طیب ، مولانا غلام مصطفیٰ ، قاری حق نواز ، مولانا عبد القدیر، عمر فاروق، مولانا سرفراز علی ، مفتی ثمر اقبال، نور فراز خان، مولانا مبشر رحیمی سمیت 200 کے قریب جلیل القدر علماء، مشائخ اور مرکزی اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق نوجوانوں کے حوالے سے پاکستان یوتھ کونسل کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کا عزم دہرایا گیا، جس کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں، دینی مدارس اور مساجد میں طلبہ و نوجوانوں کے ساتھ مکالمے کی نشستیں منعقد کی جائیں گی تاکہ ان کے مسائل، شکایات اور تجاویز سن کر ان کے حل کے لیے عملی کوششیں کی جا سکیں اور انہیں قومی ترقی، امن، رواداری و معاشرتی اصلاح میں مؤثر کردار کا موقع مل سکے۔ اجلاس کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب پر حوثی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور حرمین شریفین و مملکت سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق حکومتِ پاکستان کی پالیسی کی مکمل تائید کے ساتھ سعودی قیادت و عوام سے یکجہتی، ہر ممکن تعاون کا یقین اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی، عدم برداشت اور متشددانہ رویوں پر تشویش جتاتے ہوئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ باہمی احترام، رواداری، افہام و تفہیم اور قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر کہا گیا کہ وہاں گورنر راج کا نفاذ اگرچہ ایک مشکل فیصلہ ہو گا تاہم موجودہ صورتحال میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کریں۔اجلاس نے فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے خلاف افواجِ پاکستان اور سلامتی کے اداروں کی جدوجہد کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس کے علاوہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کی جانب سے 27 اکتوبر 2026ء کو بلوچستان میں جاری کردہ متفقہ اعلامیے اور فتویٰ کی توثیق کرتے ہوئے دہرایا گیا کہ اسلام میں خودکش حملوں، بے گناہ انسانوں کے قتل اور ہر قسم کی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، بالخصوص معصوم بچیوں اور طالبات کو گمراہ، بلیک میل یا ورغلا کر خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنا اسلام، انسانیت اور بلوچ روایات کے منافی جرم ہے۔ اجلاس نے بلوچستان کے عوام، والدین، علماء و مشائخ اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے متحد ہوں اور پیغامِ پاکستان کے قومی بیانیے کو عام کرنے میں حکومت سے تعاون کریں۔

آخر میں وفاقی حکومت اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کے مسائل کے حل کے لیے کی گئی قانون سازی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور متحدہ مدارس کونسل، قومی پیغامِ امن کمیٹی، تمام وفاق ہائے مدارس اور دینی تعلیمی بورڈز کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ ان اقدامات پر مؤثر عمل درآمد کے ساتھ دیگر صوبوں میں بھی مدارس کے مسائل حل ہوں گے۔

اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ پاکستان علماء کونسل وطنِ عزیز میں امن، قومی یکجہتی، مذہبی رواداری، بین المسالک ہم آہنگی، نوجوانوں کی رہنمائی، خاندانی نظام کے استحکام اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)