اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 11 اکتوبر کے بعد کے حالات بالخصوص سکیورٹی صورتحال سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



