جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہےگا، محکمہ موسمیات انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60.57 پوائنٹس کی کمی وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس،قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے، شہباز شریف موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی پوٹاش کا استعمال گندم کے دانے کا وزن بڑھانے، فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور گرنے سے بچانے میں انتہائی معاون ہے ،محکمہ زراعت وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ کی تیاریاں تیز، کمشنر راولپنڈی وصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا تلہ گنگ کا دورہ کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کاٹنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوئس سفیر اسٹیفن رے کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کو موثر بنانا ناگزیر ہے، اعظم نذیر تارڑ پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کا انعقاد
خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم کے دوران 22 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچیوں کی ویکسینیشن

سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم
سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم

پشاور۔ 25 نومبر (اے پی پی):حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع میں 11 سے 24 نومبر 2026 تک جاری رہنے والی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق یہ مہم نوعمر بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے اورسرویکل کینسر کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ہے۔مہم کے دوران 9 سے 14 سال عمر کی بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ صوبے بھر میں مجموعی ہدف 28 لاکھ 43 ہزار 182 بچیاں تھا۔ مہم کے اختتام تک 22 لاکھ 81 ہزار 603 بچیوں کو ویکسین لگائی گئی، جو صوبائی ہدف کا 80.2 فیصد ہے۔

مہم کی نگرانی کے اعداد و شمارکے مطابق یہ تعداد ویکسین کے لیے اہل 31 لاکھ 27 ہزار 500 بچیوں کی تخمینی آبادی کا تقریباً 73 فیصد بنتی ہے۔مخصوص اضلاع میں 7 لاکھ 43 ہزار 745 بچیوں کے ہدف کے مقابلے میں 5 لاکھ 1 ہزار 182 بچیوں کو ویکسین لگائی گئی، جو 67.4 فیصد کوریج ہے۔ جبکہ دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر 84.8 فیصد کوریج حاصل کی گئی، جہاں 17 لاکھ 80 ہزار 421 بچیوں کو ویکسین لگائی گئی ویکسینیشن کی خدمات اسکولوں، صحت مراکز اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کے ذریعے فراہم کی گئیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 8 لاکھ 33 ہزار 741 بچیوں کو اسکولوں کے ذریعے جبکہ 14 لاکھ 51 ہزار 64 بچیوں کو کمیونٹی کی سطح پر ویکسین لگائی گئی۔

یہ اعداد و شمار اسکولوں سے باہر بچیوں تک رسائی میں کمیونٹی آؤٹ ریچ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع میں حوصلہ افزا کارکردگی سامنے آئی۔ اپر چترال نے 115 فیصد کوریج کے ساتھ سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ بونیر 108 فیصد، لوئر دیر 99 فیصد، لوئر چترال 98 فیصد، اور سوات و ملاکنڈ 96 فیصد کوریج کے ساتھ نمایاں رہے۔ مخصوص اضلاع میں باجوڑ نے 87فیصد، مہمند نے 81 فیصد اور لکی مروت نے 80 فیصد کوریج حاصل کی ۔مہم کے دوران صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کی معاونت سے مجموعی طور پر 4,040 ٹیمیں کام کرتی رہیں، جن میں مخصوص اضلاع میں 1,610 ٹیمیں شامل تھیں۔ ویکسینیشن کے لیے فکسڈ، آؤٹ ریچ اور موبائل ٹیموں کے ذریعے اسکولوں، صحت مراکز اور کمیونٹیز میں خدمات فراہم کی گئیں۔یہ مہم 11 نومبر کو مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال (مولوی جی ہسپتال)، پشاور میں توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کے تحت شروع کی گئی۔

اس مہم کے ذریعے صوبائی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں 13ویں ویکسین کا اضافہ کیا گیا۔ مہم پر عمل درآمد صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت نے محکمہ تعلیم کے قریبی تعاون سے کیا، جبکہ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیش، عالمی ادارۂ صحت ،یونیسیف اور گاوی نے معاونت فراہم کی۔طبی تنظیموں، اساتذہ، اسکول انتظامیہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، مذہبی رہنماؤں، کمیونٹی نمائندوں اور میڈیا کے شراکت داروں نے بھی مہم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ حکومت خیبر پختونخوا ویکسینیٹرز، سپروائزرز، سوشل موبلائزرز اور دیگر فرنٹ لائن اہلکاروں کی محنت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جن کی کوششوں سے صوبے بھر میں مہم ممکن ہوئی۔مہم کے دوران عوامی آگاہی، خطرات سے متعلق ابلاغ اور کمیونٹی کی شمولیت کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

عوام اور میڈیا کے خدشات کی نگرانی، غلط معلومات خصوصاً سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کا بروقت اور مستند جواب دینے، اور طبی ماہرین، والدین، اسکول انتظامیہ اور قابلِ اعتماد کمیونٹی نمائندوں کے ساتھ رابطے کے لیے مربوط نظام قائم کیا گیا۔ ویکسین کی حفاظت، بانجھ پن، والدین کی رضامندی اور ویکسین کے مقصد سے متعلق خدشات کو مستند معلومات، مشاورت اور مکالمے کے ذریعے دور کیا گیا۔ مہم کے دوران ویکسین کی حفاظت کی مسلسل نگرانی کی گئی اور ویکسین کے بعد کسی بھی سنگین مضر کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

مہم کے دوران ویکسین سے محروم رہ جانے والی بچیوں کے لیے 25 30 نومبر 2026 تک فکسڈ ویکسینیشن مراکز پر ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی 9 سے 14 سال عمر کی ان بچیوں کو، جنہیں ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی، قریبی فکسڈ ویکسینیشن مرکز لے کر جائیں۔ رحم کے منہ کے کینسر سے بچاؤ کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے ذریعے آگاہی اور فالو اَپ بھی اہم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم اعوان نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن، متعلقہ محکموں اور شراکت دار اداروں کا مہم کی کامیابی میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوا کر انہیں رحم کے منہ کے کینسر سے تحفظ فراہم کیا۔ ڈاکٹر نعیم اعوان نے ای پی آئی خیبر پختونخوا اور تمام شراکت دار اداروں کو اس اہم عوامی صحت مہم کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)