اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس کمیٹی کے متفقہ فیصلے سے ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس کی کارروائی شروع ہونے پر بتایا گیا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے سیکرٹری سرکاری دورے پر بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے جبکہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو وزیراعظم کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
اس موقع پر سینیٹر شہادت اعوان نے نشاندہی کی کہ سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی عدم موجودگی میں ان سے متعلق ایجنڈا آئٹم پر بحث کا کوئی فائدہ نہیں اسے ملتوی کیا جانا چاہیے۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



