اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نجی ٹی وی کے اینکر اور سینئر رپورٹر فہیم اختر ملک کی ہمشیرہ کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فہیم اختر ملک کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



