جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

این سی سی آئی اے کی شہریوں کوآن لائن بلیک میلنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے ملک گیر آگاہی مہم تیز

این سی سی آئی اے
این سی سی آئی اے

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خواتین، نوجوان لڑکیوں، طلبہ اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے دیگر افراد کو آن لائن بلیک میلنگ، ہراسانی اور مالی فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے ملک گیر آگاہی مہم تیز کر دی ہےجس کے تحت 6 شہروں اور این ای ایس اسکول میں کم از کم آٹھ آگاہی سیشنز اور واکس کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں ایجنسی کی ٹیمیں ملک بھر کے سکولوں، کالجوں، فلاحی اداروں، صنعتی یونٹس اور پریس کلبوں میں شہریوں کو سائبر خطرات،قانونی حقوق اور سائبر جرائم کی شکایات درج کرانے کے طریقہ کار سے آگاہ کر رہی ہیں۔

اے پی پی کو موصولہ تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، پشاور، گلگت اور ایبٹ آباد میں آگاہی سیشنز اور واکس کا انعقاد کیا گیاجن میں طلبہ، اساتذہ، والدین، ملازمین، صحافیوں اور شہریوں کو سائبر تحفظ اور انٹرنیٹ پر ذاتی معلومات شیئر کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا۔مہم میں بالخصوص خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو یہ شعور دینے پر توجہ دی گئی کہ نجی تصاویر کےذریعے دھمکیاں دینے، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے اور آن لائن بلیک میلنگ جیسے واقعات کو خاموشی سے برداشت کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا چاہیے۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ ہراسانی، دھمکیوں اور مالی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی اورمعاونت کے لیے متاثرہ افراد این سی سی آئی اے سے رجوع کر سکتے ہیں۔لاہور میں این سی سی آئی اے نے الخدمت فاؤنڈیشن میں سائبر کرائم آگاہی سیشن منعقد کیاجہاں ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید نے شرکاء کو آن لائن مالی فراڈ، دھوکہ بازوں کے عام طریقہ واردات اور ان سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر شاہ نے سائبر ہتک عزت اور سائبر بُلنگ کے خطرات اور متاثرین کو دستیاب قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی، جبکہ سب انسپکٹرز نبیل حسین اور محسن رزاق بھی سیشن میں شریک ہوئے۔اس پروگرام کا مقصد الخدمت فاؤنڈیشن کے ملک گیر نیٹ ورک اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے سائبر تحفظ سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔فیصل آباد میں این سی سی آئی اے نے جڑانوالہ روڈ پر واقع اے آئی ٹیکسٹائل ملز میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں ملازمین کو آن لائن فراڈ، ڈیجیٹل سکیورٹی، سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ساہیوال میں سمز اکیڈمی اور گورنمنٹ ڈگری کالج آف کامرس میں آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے، جہاں طلبہ کو آن لائن تحفظ، سائبر جرائم کی روک تھام، انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور مشکوک آن لائن سرگرمیوں کی نشاندہی کے بارے میں بتایا گیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج آف کامرس میں سیشن 30 اکتوبر کو منعقد ہوا۔پشاور میں ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی ہدایات پر فیوچر ورلڈ سکول اینڈ کالج، ڈی ایچ اے میں آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔انچارج سی سی آر سی پشاور فیصل طارق اور ان کی ٹیم نے طلبہ اور اساتذہ کو آن لائن ہراسانی، بلیک میلنگ، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، غیر قانونی قرضہ ایپس اور ذاتی معلومات کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔طلبہ کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016، سائبر جرائم کے خلاف قانونی تحفظ اور این سی سی آئی اے میں شکایات درج کرانے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

گلگت میں این سی سی آئی اے نے جوتل کے دی لرننگ اکیڈمی میں آگاہی سیشن منعقد کیاجہاں طلبہ اور اساتذہ کو سائبر بُلنگ، مالی فراڈ، آن لائن ہراسانی، بچوں کے تحفظ، جعلی خبروں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔شرکاء کومشورہ دیا گیا کہ وہ اجنبی افراد کے ساتھ اپنی نجی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک آن لائن سرگرمی کی متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ اکیڈمی انتظامیہ نے اس اقدام کو سراہا۔ایبٹ آباد میں این سی سی آئی اے نے ایبٹ آباد پریس کلب اور ہاکی سٹیڈیم پر مشتمل آگاہی واک کا انعقاد کیا، جس میں ایجنسی کے افسران، صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔شرکاء کو جعلی خبروں،شناخت کی چوری، آن لائن مالی فراڈ، سائبر بُلنگ اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات پھیلانے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا۔

انہیں آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے مضبوط پاس ورڈز، ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن اور پرائیویسی سیٹنگز کے استعمال کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔دریں اثنا، این ای ایس سکول میں والدین اور اساتذہ نے این سی سی آئی اے کی سائبر آگاہی مہم کا خیرمقدم کیا، بالخصوص بچوں اور نوجوان لڑکیوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اس کی کوششوں کو سراہا۔ایک والدہ نادیہ سید نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کو مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کرنے کے خطرات سے آگاہ کرنا انتہائی اہم ہے۔ریاضی کی استاد عاصمہ بتول نے کہا کہ آگاہی سیشن نے آن لائن خطرات سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور بالخصوص طالبات کوہراسانی اور ذاتی معلومات کے غلط استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے مفید معلومات فراہم کیں۔

سینئر ٹیچر انعم اسد نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کو آن لائن خطرات کی شناخت اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال میں مدد دے سکتے ہیں۔ایک اور استاد یسرا نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کے درمیان بہتر آگاہی اور تعاون کے فروغ کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔والدین اور اساتذہ کی آرا نے اس ضرورت کو اجاگر کیا کہ نوجوان انٹرنیٹ صارفین کو سائبر خطرات کی بروقت شناخت اور متاثر ہونے سے قبل مدد حاصل کرنے کے لیے باقاعدگی سے آگاہی فراہم کی جائے۔این سی سی آئی اے کی آگاہی مہم میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ نجی تصاویر یا ویڈیوز پھیلانے کی دھمکیوں کی صورت میں خاموش نہ رہیں بلکہ سرکاری شکایتی ذرائع کے ذریعے متعلقہ حکام سے مدد حاصل کریں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)